Maktaba Wahhabi

25 - 197
گے اور تمہارے مالوں اور اولاد میں اضافہ کریں گے اور تمہارے لیے باغات اور نہریں بنائیں گے۔‘‘) ان آیات میں استغفار کے بیان کردہ فوائد: استغفار کی وجہ سے ، اللہ تعالیٰ کی جانب سے ملنے والے ثمرات میں سے ، پانچ حسب ِذیل ہیں: اس کی دلیل یہ ہے: {اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا} ’’بے شک وہ گناہوں کو بہت زیادہ معاف فرمانے والے ہیں۔‘‘ اس کی دلیل یہ ہے: {یُّرْسِلِ السَّمَآئِ عَلَیْکُمْ مِّدْرَارًا} ’’وہ تم پر موسلا دھار بارش نازل فرمائیں گے۔‘‘ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: ’’مِّدْرَارًا‘‘ سے مراد موسلا دھار بارش ہے۔‘‘[1] اس کی دلیل یہ ہے: {وَّیُمْدِدْکُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِیْنَ} ’’وہ (اللہ تعالیٰ) تمہارے مالوں اور بیٹوں میں اضافہ فرمائیں گے۔‘‘ حضرت عطاء نے اس کی تفسیر میں بیان کیا: ’’تمہارے مالوں اور اولاد میں اضافہ فرمائیں گے۔‘‘[2]
Flag Counter