Maktaba Wahhabi

106 - 197
اللہ تعالیٰ کے تمام احکامات کی تعمیل کرنے کا نام (الإحسان) ہے۔ وہ احکامات چاہے بندے کی اپنی ذات سے متعلق ہوں یا دیگر لوگوں کے بارے میں ۔ امام ابن قیم لکھتے ہیں: ’’وَالْإِحْسَانُ ہٰہُنَا ہُوَ فِعْلُ الْمَأْمُوْرِ بِہٖ، سَوَآئً کَانَ بِإِحْسَانِہٖ إِلَی النَّاسِ أَوْ إِلٰی نَفْسِہٖ۔‘‘[1] ’’اس مقام پر (الإحسان) (سے مراد) حکم کو بجالانا ہے، خواہ وہ لوگوں کی طرف احسان (کی شکل میں) ہو یا اپنے نفس کی جانب۔‘‘ ۲: (دنیا میں حسنۃ) سے مراد: چار مفسرین کے اقوال : ’’ہِیَ الرِّزْقُ الْحَسَنُ۔‘‘[2] (وہ عمدہ رزق ہے۔) ’’ (حَسَنَۃٌ) مُکَافَأَۃُ فِيْ الدُّنْیَا بِإِحْسَانِہِمْ، وَلَہُمْ فِيْ الْآخِرَۃِ مَا ہُوَ خَیْرٌ مِّنْہَا۔) [3] ((حَسَنَۃٌ)اُن کے احسان کے بدلے میں دنیا میں اُن کا صلہ ہے اور (آخرت میں اُنہی کے لیے اس سے بہتر (بدلہ) ہے۔ )
Flag Counter