Maktaba Wahhabi

28 - 71
رہتا ہے،حالانکہ وہ اہل جہنم میں سے ہوتا ہے،اسی طرح دوسرا بندہ زندگی بھر بظاہر جہنم والوں کے جیسا عمل کرتا رہتا ہے،حالانکہ وہ جنتی ہوتا ہے۔ یاد رکھو زندگی کے آخری اعمال کے اعتبار سے جنتی یا دوزخی ہونے کا فیصلہ ہوتا ہے۔‘‘[1] بہرحال زندگی سے ریٹائرمنٹ اور زندگی کا انجام جسے موت کہا جاتا ہے وہ اچھی وجنتی بھی ہوتی ہے،اور بری وجہنمی بھی،پہلی قسم کے موت کو خاتمہ بالخیر یا حسن خاتمہ سے تعبیر کیا جاتا ہے،اور دوسری کو سوء خاتمہ(برا خاتمہ)کا نام دیا جاتا ہے،حدیث مذکور سے صاف وضح ہے کہ اچھے یا برے خاتمہ کا سارا معاملہ زندگی کے آخری اعمال پر موقوف ہوا کرتا ہے،مثال کے طور پر عبرت پذیری کے لیے حسن خاتمہ اور سوء خاتمہ کے چند واقعاتی نمونے بیان کیے جارہے ہیں۔
Flag Counter