Maktaba Wahhabi

84 - 191
دینا۔‘‘] انہوں نے کہا:[ سَلْ مَا بَدَا لَکَ [’’جو چاہو،پوچھ لیجیے۔‘‘] انہوں(جارود رضی اللہ عنہ)نے دریافت کیا:’’ تَعْلَمُوْنَ أَنَّہٗ کَانَ لِلّٰہِ أَنْبِیَآئُ فِیْمَا مَضٰی؟‘‘ [’’تم جانتے ہو،کہ گزشتہ زمانے میں بھی اللہ تعالیٰ کے انبیاء تھے؟‘‘] انہوں نے جواب دیا:’’نَعَمْ۔‘‘ انہوں نے فرمایا:’’ تَعْلَمُوْنَہٗ أَوْ تَرَوْنَہٗ؟‘‘ [’’تمہیں اس بات کا علم ہے یا تم اسے دیکھتے ہو؟‘‘] انہوں نے جواب دیا:’’ لَا،بَلْ نَعْلَمُہٗ۔‘‘ [’’(ہم نے دیکھا)نہیں،بلکہ ہمیں اس کا علم ہے۔‘‘] انہوں نے دریافت فرمایا:’’فَمَا فَعَلُوْہُ؟‘‘ [’’اُنہوں(یعنی سابقہ انبیاء علیہم السلام)نے کیا کیا؟‘‘] انہوں نے جواب دیا:’’مَاتُوْا۔‘‘ [’’وہ فوت ہو گئے‘‘]۔ انہوں نے فرمایا: ’’فَإِنَّ مُحَمَّدًا صلى اللّٰه عليه وسلم مَاتَ کَمَا مَاتُوْا،وَ أَنَا أَشْہَدُ أَنْ لَّآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ،وَ أَنَّ مُحَمَّدًا-صلى اللّٰه عليه وسلم-عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ۔‘‘ [’’پس یقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے،جیسے وہ فوت ہوئے اور میں گواہی دیتا ہوں،کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے بندے اور رسول ہیں۔‘‘] انہوں نے جواب میں کہا: ’’وَ نَحْنُ نَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ
Flag Counter