Maktaba Wahhabi

191 - 191
حرفِ آخر کائنات میں موجود پانی کے قطرات،ذرّات اور درختوں کے پتوں سے حمد و ثنا میرے رب علیم و حکیم کے لیے،کہ وہ مجھ ایسے ناکارے اور کمزور بندے کو کتاب و سنت کے ساتھ وقت گزارنے کی توفیق سے نواز رہے ہیں اور انہی کے لیے ان گنت،لامحدود اور شمار و قطار سے زیادہ شکر و مدح،کہ انہوں نے مجھ ایسے نکمے اور ضعیف شخص کو اس عظیم موضوع کے متعلق یہ اوراق ترتیب دینے کی جرأت و ہمت عطا فرمائی۔لَہُ الْحَمْدُ وَ الشُّکْرُ حَتّٰی یَرْضٰی۔ اب انہی سے ان اوراق میں بیان کردہ بات کو قبول فرمانے اور اس کا نفع عام کرنے کی عاجزانہ التماس ہے۔إِنَّہٗ جَوَّادٌ کَرِیْمٌ۔ ا:خلاصۂ کتاب: ۱۔رات دن دعوت دینا: حضرت نوح علیہ السلام اپنی قوم کو رات دن دعوت دیتے رہے۔ سیرت طیبہ میں: ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی رات،دن میں ہر میسر آنے والے موقع پر دعوت دی۔ رات کے مختلف اوقات میں دعوت: مکہ مکرمہ میں رات کو دعوت دی۔انصار سے عقبہ اولیٰ کی بیعت رات کو لی۔چودھویں رات کا چاند دیکھتے ہوئے صحابہ رضی اللہ عنہما کو فجر و عصر کی حفاظت کی تلقین فرمائی۔
Flag Counter