Maktaba Wahhabi

188 - 191
دعوتِ دین پہنچائی۔فَرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ وَ أَرْضَاہُ۔ سات دیگر فوائد: ۱۔ بوقتِ سوال یا دینی مصلحت کے پیش اپنی نیکی پر مشتمل بات بیان کرنا ۲۔ گفتگو کا آغاز مخاطب کو پیارے لقب سے پکار کر کرنا ۳۔ نداء کے لیے باہمی تعلق پر دلالت کرنے والے لقب کا اختیار کرنا ۴۔ کسی کے ادب و احترام کا ایک بہترین بدلہ اسے خیر کی بات بتلانا ۵۔ بات کے بیان کرنے سے پیشتر اس کی صداقت اور سچائی کی تاکید کرنا ۶۔ خیر کے کام کا فائدہ بیان کر کے اس کی ترغیب دینا / یا بالفاظِ دیگر اسلوب ترغیب استعمال کرنا ۷۔ دعوتِ دین میں حدیث شریف کی حجیت / حدیث کی عظیم حیثیت ۱۴۔ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کا مرض الموت میں عشاء و فجر کی حفاظت کی تلقین کرنا: امام ابن ابی شیبہ نے ابن ابی لیلیٰ کے حوالے سے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کیا ہے: ’’أَنَّہٗ قَالَ فِيْ مَرَضِہِ الَّذِيْ مَاتَ فِیْہِ: ’’اَلَا اَحْمِلُوْنِيْ۔‘‘ [’’یقینا انہوں نے اپنے مرض الموت میں فرمایا: ’’سنو! مجھے اٹھاؤ۔‘‘] انہوں نے بیان کیا:’’فَحَمَلُوْہُ،فَأَخْرَجُوْہُ۔‘‘ [’’سو انہوں نے انہیں اٹھایا اور باہر لے گئے۔‘‘] تو انہوں نے فرمایا: ’’اِسْمَعُوْا وَبَلِّغُوْا مَنْ خَلْفَکُمْ:حَافِظُوْا عَلٰی ہَاتَیْنِ
Flag Counter