Maktaba Wahhabi

14 - 191
اہلِ علم کے اقوال ذکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ ۴۔ حضراتِ صحابہ رضی اللہ عنہما کے متعلق واقعات براہِ راست کتبِ حدیث اور تاریخ کی کتابوں سے نقل کیے گئے ہیں۔ ۵۔ کتاب میں درج کردہ واقعات سے موضوع کتاب پر استدلال کے ساتھ ساتھ،اُن واقعات سے حاصل ہونے والے دیگر دعوتی فوائد کو بھی اختصار سے ذکر کیا گیا ہے۔ ۶۔ کتاب کے آخر میں مراجع و مصادر کے متعلق تفصیلی معلومات درج کی گئی ہیں،تاکہ اُن کی طرف مراجعت میں آسانی ہو۔ خاکۂ کتاب: توفیقِ الٰہی سے کتاب کی ترتیب حسبِ ذیل انداز سے قرار پائی ہے: پیش لفظ: مبحثِ اوّل:- رات دن دعوت دینا مبحثِ دوئم:- مخاطب کی زندگی کے آخری لمحات تک دعوت دیتے رہنا مبحثِ سوئم:- پیاروں اعزہ و اقارب اور احباب کی وفات کے وقت دعوت دینا مبحثِ چہارم:- لڑائی سے پہلے دعوت مبحثِ پنجم:- داعی کا موت کے آنے تک دعوت دیتے رہنا حرفِ آخر: ا: خلاصۂ کتاب: ب: التماس: مراجع مصادر 
Flag Counter