Maktaba Wahhabi

179 - 191
کے حقوق کی حفاظت،قرآن کریم سے مضبوط تعلق،نماز،بیت اللہ کی تکریم،جہاد،زکاۃ،ذمیوں سے حسنِ سلوک اور ایفائے عہد،احترام صحابہ رضی اللہ عنہم،فقراء و مساکین کی کفالت،غلاموں کے ساتھ حسن سلوک،کلمۂ حق،حسنِ گفتار،امر بالمعروف اور نہی عن المنکر،آپس میں میل ملاقات رکھنا،آپس میں ایک دوسرے پر خرچ کرنا،قطع تعلقی،ایک دوسرے اعراض اور افتراق سے بچنا،نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں باہمی تعاون،گناہ اور زیادتی کے کاموں میں باہمی تعاون سے گریز، کے موضوعات کا اہتمام کرنا۔ ۱۰۔ اولاد اور دیگر اہل و عیال کے لیے خصوصی دعوت دینے کا اہتمام ۱۱۔ دعوت میں دئیے گئے حکم کے بجا لانے کے ثمرات اور اس پر عمل پیرا نہ ہونے کےبُرے نتائج بیان کرنا یا بالفاظ دیگر دعوت میں ترغیب و ترہیب کے اسلوب کا استعمال کرنا ۱۲۔ دعوت میں حکم دیتے ہوئے اس کی حیثیت کے بیان کی خاطر اس کے اللہ تعالیٰ اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے ہونے کا ذکر کرنا ۱۳۔ دعوت میں دئیے گئے حکم پر عمل پیرا ہونے کی صورت میں پیش آنے والے خدشات کے وسوسوں کا ازالہ کرنا۔ ۹۔سعد رضی اللہ عنہ کا عالم نزع میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سلامتی کی خاطر جان نثاری کی وصیت کرنا: امام حاکم نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،(کہ)انہوں نے بیان کیا: ’’معرکۂ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سعد بن الربیع رضی اللہ عنہ کی ستلاش
Flag Counter