Maktaba Wahhabi

148 - 191
پھر واپس تشریف لائے اور پکارا: [’’اے اہل اسلام کے گروہ! جو تم دیکھ رہے ہو،وہ حاضر ہو چکا ہے۔پس یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں،جنت تمہارے آگے اور شیطان اور آگ تمہارے پیچھے ہیں۔‘‘] ’’ثُمَّ سَارَ إِلٰی مَوْقِفِہٖ۔‘‘ [پھر وہ اپنی جگہ کی طرف پلٹ گئے۔‘‘] بارہ دیگر فوائد: ۱۔ دلوں کے پھیرنے کا اللہ تعالیٰ کے لیے انتہائی آسان ہونا،کہ بدترین دشمن کو مخلص ترین لوگوں میں شامل فرما دینا ۲۔ مخاطب کے پسندیدہ لقب کے ساتھ گفتگو کا آغاز ۳۔ داعی کا تاکید کی خاطر سچی قسمیں کھانا ۴۔ مخاطب کے لیے صورتِ حال کی کما حقہٗ / صحیح صحیح تصویر کشی ۵۔ دشمنانِ اسلام کی تعداد اور ساز و سامان کا زیادہ ہونا ۶۔ جم کر لڑنے اور صبر کی ترغیب ۷۔ اللہ تعالیٰ کا ہی جائے پناہ اور قابل بھروسا ہونا ۸۔ خواتین کو وعظ و نصیحت کا اہتمام کرنا ۹۔ ترغیب و ترہیب کے اسالیب کو استعمال کرنا ۱۰۔ [اسلوب تمثیل و تشبیہ] استعمال کرنا ۱۱۔ مخاطب لوگوں کے ماحول سے مثالوں کا انتخاب کرنا ۱۲۔ مخاطب لوگوں کو ترغیب و ترہیب کے لیے تصوراتی چیزوں کا محسوس چیزوں کی طرح ذکر کرنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا وعظ:
Flag Counter