Maktaba Wahhabi

99 - 191
۵۔ غیر اسلامی ریاست کا اہل دین کو مال و متاع سے آزمانا ۶۔ داعیانِ حق کا مال و متاع کی چمک دمک سے مرعوب نہ ہونا،بلکہ اس سے اعراض کرتے ہوئے،بے رغبتی کا اظہار کرنا ۷۔ دنیوی مال و متاع کی فروتنی اور اس سے بے نیازی کے عملی اظہار کی غرض سے دنیاداروں کا …اُن کی نگاہوں میں بیش قیمت… تحفہ قبول نہ کرنا ۸۔ اسلامی ریاست کا حسبِ حالات و استطاعت دعوتِ حق قبول نہ کرنے کی صورت میں بھرپور قوت استعمال کرنے کی وعید سنانا ۹۔ دعوتِ حق کے لیے تبلیغ و قوت دونوں کا اسلامی ریاست کی جانب سے حسبِ حالات و استطاعت استعمال کرنا ۱۰۔ بعض لوگوں کا قوت کے استعمال کے خوف کے پیش نظر حق بات سننے،سمجھنے اور اس پر غور و فکر کرنے پر آمادہ ہونا ۱۱۔ دنیا والوں کی دنیاوی ساز و سامان اور مال و متاع میں بالا دستی کے زعم کو شرعی حدود کے اندر رہتے ہوئے توڑنا ۱۲۔ روزمرہ زندگی کے حقائق کے متعلق مخاطب لوگوں کی غلط فہمی کو اجاگر کر کے،ان کے موقف کے غلطی سے مبرا ہونے کے یقین کو متزلزل کرنا ۳۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا لڑائی سے پہلے دعوتِ اسلام دینے کا حکم: امام مسلم اور امام ابو داؤد نے حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے: ’’کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى اللّٰه عليه وسلم إِذَا بَعَثَ أَمِیْرًا عَلٰی سَرِیَّۃٍ أَوْ جَیْشٍ أَوْصَاہُ بِتَقْوَی اللّٰہِ فِيْ خَآصَّۃِ نَفْسِہٖ،وَ بِمَنْ مَّعَہٗ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ خَیْرًا۔‘‘ [’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی فوجی دستے یا لشکر کا امیر متعین کر کے روانہ فرماتے،
Flag Counter