Maktaba Wahhabi

85 - 191
رَسُوْلُہٗ،وَ أَنْتَ سَیِّدُنَا وَ أَفْضَلُنَا۔‘‘ [’’اور ہم گواہی دیتے ہیں،کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے بندے اور رسول ہیں اور آپ ہمارے سردار/ سربراہ/ قائد اور ہم میں سے سب بڑی فضیلت/ شان والے ہیں۔‘‘] ’’وَ ثَبَتُوْا عَلٰی إِسْلَامِہِمْ۔‘‘[1] اور وہ اپنے اسلام پر ثابت قدم رہے۔ رب ذوالجلال جارود سے راضی ہو جائیں،کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کی سنگین ترین مصیبت بھی انہیں دعوت و اصلاح کے فریضہ سے غافل نہ کر سکی۔ربِّ کریم نے اُن کی اس کوشش میں برکت فرمائی اور عبدالقیس کا قبیلہ دوبارہ اسلام کی طرف لوٹ آیا۔فَلِلّٰہِ تَعَالَی الْحَمْدُ وَ الْمِنَّۃِ وَ رَضِيَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنِ الْجَارُوْدِ وَ أَرْضَاہُ۔ دس دیگر فوائد: ۱۔ اسلام میں داخل ہونے والے کا دوسروں کو دعوتِ اسلام دینا/ ہر مسلمان،حتیٰ کہ نو مسلم کا بھی،دوسروں کو دعوتِ اسلام دینا ۲۔ دعوت میں خطبہ،خطاب،بیان،تقریر،لیکچر کو بطورِ وسیلہ و ذریعہ استعمال کرنا ۳۔ دعوت میں خطبہ کی عظیم حیثیت اور فوری تاثیر ۴۔ بعض لوگوں کا بات اور حالات سے غیر معمولی اور غیر متوقع طور پر متاثر ہونا ۵۔ ایک ہی حادثہ سے مختلف لوگوں کا ایک دوسرے سے یکسر مختلف استنباط/ نتائج أخذ کرنا
Flag Counter