Maktaba Wahhabi

78 - 175
لَّدُنْکَ وَلِیًّا وَّ اجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْکَ نَصِیْرًا،﴾(75:4) ’’آخر کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں ان بے بس مردوں ، عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑو جو کمزور پا کر دبائے گئے ہیں اور فریاد کررہے ہیں کہ خدایا ہم کو اس بستی سے نکال جس کے باشندے ظالم ہیں او راپنی طرف سے ہمارا کوئی حامی و مددگار پیدا کر۔‘‘ (سورہ نساء، آیت نمبر75) مسئلہ 21 مسلمانوں پر ظلم و ستم کرنے ، ان کے گھر بار، ان کی املاک چھیننے یا ان کے دینی عقائد کے باعث ان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف جہاد کرنے کا حکم ہے۔ مسئلہ 22 جہاد دنیا میں امن و سلامتی کا ضامن ہے۔ ﴿ اُذِنَ لِلَّذِیْنَ یُقٰتِلُوْنَ بِاَنَّہُمْ ظُلِمُوْا وَ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی نَصْرِہِمْ لَقَدِیْرُ، الَّذِیْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِہِمْ بِغَیْرِ حَقٍّ اِلَّااَنْ یَّقُوْلُوْا رَبَّنُا اللّٰہُ وَ لَوْ لَادَفْعُ اللّٰہِ النَّاسَ بَعْضَہُمْ بِبِعْضٍ لَّہُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَ بِیَعٌ وَّ صَلَوٰتٌ وَّ مَسٰجِدٌ یُذْکَرُ فِیْہَا اسْمُ اللّٰہِ کَثِیْرًا وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰہَ مَنْ یَّنْصُرُہ‘ اِنَّ اللّٰہَ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌ،﴾(22: 40، 41) ’’(جہاد کی) اجازت دے دی گئی ان لوگوں کو جن کے خلاف جنگ کی جارہی ہے کیونکہ وہ مظلوم ہیں اور اللہ تعالیٰ یقینا ان کی مدد پر قادر ہے یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے گھروں سے ناحق صرف اس قصور پر نکالے گئے کہ وہ کہتے تھے ’’ہمارا رب اللہ ہے‘‘ اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعہ دفع نہ کرتا رہے تو خانقاہیں اور گرجے معبد اور مسجدیں جن میں اللہ کا کثرت سے نام لیاجاتا ہے سب مسمار کر ڈالی جائیں اللہ ضرور ان لوگوں کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کریں گے اللہ بڑا طاقتور اور زبردست ہے۔‘‘ (سورہ حج ، آیت نمبر 40-39) مسئلہ 23 حصول کامیابی کے لئے دوران جنگ اللہ تعالیٰ کو کثرت سے یاد کرنا چاہئے۔ ﴿ یٰٓا یُّہَا الَّذِیْنَ ٰامَنُوْا اِذَ۱لَقِیْتُمْ فِئَۃٌ فَاثْبَتُوْا وَ اذْکُرُوا اللّٰہَ کَثِیْرًا لَّعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ،﴾ (45:8) ’’اے لوگو، جو ایمان لائے ہو! جب کسی لشکر سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو امید ہے کہ اس طرح تمہیں کامیابی نصیب ہوگی۔‘‘ (سورہ انفال ، آیت نمبر45)
Flag Counter