Maktaba Wahhabi

جہاد کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1996

فَضْـــلُ الْجِـــہَادِ جہادکی فضیلت مسئلہ 45 ایمان لانے کے بعد افضل ترین عمل جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : سَأَلْتُ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم اَیُّ الْعَمَلِ اَفْضَلٌ ؟ قَالَ(( اِیْمَانٌ بِاللّٰہِ وَ جِہَادٌ فِیْ سَبِیْلِہٖ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کون ساعمل سب سے اچھا ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اللہ پر ایمان لانا اور (اس کے بعد) جہاد فی سبیل اللہ۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ قَالَ سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اَیُّ الْاَعْمَالِ اَفْضَلُ وَ اَیُّ الْاَعْمَالِ خَیْرٌ؟ قَالَ ((اِیْمَانٌ بِاللّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖ)) قِیْلَ ثُمَّ اَیُّ شَیْئٍ ؟ قَالَ (( اَلْجِہَادُ سَنَامُ الْعَمَلِ )) قِیْلَ ثُمَّ اَیُّ شَیْئٍ ؟ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ؟ قَالَ ((ثُمَّ حَجٌّ مَبْرُوْرٌ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[2] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا ’’کون سے اعمال سب سے زیادہ فضیلت والے ہیں؟ یا پوچھا گیا کون سے اعمال بہتر ہیں؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔‘‘ پھر پوچھا گیا ’’اس کے بعد کون سا عمل افضل ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’جہاد(نیک) اعمال کی کوہان ہے۔‘‘ پھر پوچھا گیا’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کے بعد کون ساعمل افضل ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’حج مبرور۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 46 ایمان لانے کے بعد جہاد فی سبیل اللہ بلند ترین درجات کے حصول کا ذریعہ ہے۔
x
صفحہعنوان
5بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
67نیت کے مسائل
70جہاد سے پہلے ایمان
72جہاد قرآن مجید کی روشنی میں
84جہاد کی فرضیت
89جہاد کے لئے بیعت
90جہادکی فضیلت
100ہندوستان کے خلاف جہاد کی فضیلت
101مجاہدین کی فضیلت
107مجاہدین کی مدد کرنے کی فضیلت
109شہید کی فضیلت
119اللہ کی راہ میں پہرہ دینے کی فضیلت
122جہاد کی اہمیت
124جہاد کی اقسام
129جہاد کی تیاری
132جہاد کے مقاصد
135جہاد کے احکام
139جہاد میں جائز امور
143جہاد میں ممنوع امور
149جنگ کے آداب
152غنیمت اور فے کے مسائل
156قیدیوں کے مسائل
160جہاد کے متعلق دعائیں
164سفر کے آداب
169نماز خوف کے مسائل
172عورتوں کا جہاد
174کسی متعین آدمی کو شہید کہنا جائز نہیں
175متفرق مسائل
Flag Counter