اَہْدَافُ الْــــــجِہَادِ جہاد کے مقاصد جہاد اسلامی کے مقاصد درج ذیل ہیں: مسئلہ 135 دنیا سے ظلم وستم،جارحیت،خوں ریزی،دہشت گردی اور بدامنی کا مکمل طور پر استیصال اور خاتمہ کرنا۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر18کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 136 مذہبی جبر ختم کرنا نیز اسلامی عقائد اور نظریات کی اشاعت اور ارتقاء میں رکاوٹ بننے والی باطل قوتوں کا قلع قمع کرنا۔ مسئلہ 137 بحیثیت مسلمان اپنے قومی وجود اور قومی یک جہتی کا تحفظ کرنا۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر29کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 138 اسلامی ریاست کی سرحدوں کا تحفظ کرنا۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر106-107کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 139 ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((اُمِرْتُ اَنْ اُقَاتِلَ النَّاسَ حَتّٰی یَشْہِدُوْا اَنْ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَ یُؤْمِنُوْا بِیْ وَ بِمَا جِئْتُ بِہٖ فَاِذَا فَعَلُوْا ذٰلِکَ عَصَمُوْا مِنِّیْ دِمَائَ ہُمْ وَ اَمْوَالَہُمْ اِلاَّ بِحَقِّہَا وَ حِسَابُہُمْ عَلَی اللّٰہِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] |