فَضْـــلُ اِعَـــانَـۃِ الْمُجَـــاہِدِیْنِ مجاہدین کی مدد کرنے کی فضیلت مسئلہ 76 مجاہد کو جہاد کے لئے اخراجات دینے والے کو دوہرا ثواب ملتا ہے۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرٍوصاَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((لِلْغَازِیِّ اَجْرُہٗ وَ لِلْجَاعِلِ اَجْرُہٗ وَ اَجْرُالْغَازِیِّ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جہاد کے لئے نکلنے والے کو اپنے جہاد کا ثواب ملے گا اور جہاد پر کسی کو (خرچ دے کر) بھیجنے والے کو خرچ دینے کا ثواب بھی ملے گا اور اس (بھیجے گئے) شخص کے جہاد کا ثواب بھی ملے گا۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 77 مجاہدین کا سامان تیار کرنے والے یا مجاہدین کے گھر بار کی خبر گیری کرنے والے کو بھی جہاد کاثواب ملتاہے۔ عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدِ الْجُہَنِیِّ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَنَّہٗ قَالَ ((مَنْ جَہَّزَ غَازِیًا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ فَقَدْ غَزَا وَ مَنْ خَلَفَہٗ فِیْ اَہْلِہٖ بِخَیْرٍ فَقَدْ غَزَا )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے اللہ کی راہ میں نکلنے والے مجاہد کا سامان تیار کیا اس نے بھی جہاد کیا اور جس نے مجاہد کے جانے کے بعد اس کے گھر بار کی خبرگیری کی اس نے بھی جہاد کیا۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم بَعَثَ بَعْثًا اِلٰی بَنِیْ |