Maktaba Wahhabi

جہاد کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1996

101
فَضْـــلُ الْمُجَـــاہِدِیْنِ مجاہدین کی فضیلت مسئلہ 65 جان اور مال کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا مجاہد سب سے افضل ہے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ اَیُّ النَّاسِ اَفْضَلُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ؟ قَالَ ((مُؤْمِنٌ یُجَاہِدُ بِنَفْسِہٖ وَ مَالِہٖ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ )) قَالَ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ : ((ثُمَّ رَجُلٌ مُعْتَزِلٌ فِیْ شِعْبٍ مِنَ الشِّعَابِ یَعْبُدُ رَبَّہٗ وَ یَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّہٖ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک آدمی نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگوں میں سے سب سے افضل کون ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’وہ مومن جو اپنی جان اور مال کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کرے۔‘‘ اس آدمی نے پھر پوچھا’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر کون ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’پھر وہ شخص جو کسی پہاڑ کی گھاٹی میں الگ ہو کر اپنے رب کی عبادت کرے اور لوگوں کو اپنے شر سے بچائے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 66 سب لوگوں سے بہتر زندگی مجاہد کی زندگی ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَنَّہٗ قَالَ ((مِنْ خَیْرِ مَعَاشِ النَّاسِ لَہُمْ رَجُلٌ مُمْسِکٌ عِنَانٌ فَرَسِہٖ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ یَطِیْرُ عَلٰی مَتْنِہٖ کُلَّمَا سَمِعَ ہَیْعَۃً اَوْ فَزِعَۃً طَارَ عَلَیْہِ یَبْتَغِی الْقَتْلَ وَالْمَوْتَ مَظَانَّہٗ اَوْ رَجُلٌ فِیْ غَنِیْمَۃٍ فِیْ رَأْسِ شَعَفَۃٍ مِنْ ہٰذِہِ الشَّعَفِ اَوْ بَطْنِ وَادٍ مِنْ ہٰذِہِ الْاَوْدِیَۃِ یُقِیْمُ الصَّلاَۃَ وَ یُؤْتِی الزَّکَاۃَ وَ یَعْبُدُ رَبَّہٗ حَتّٰی یَاْتِیْہِ الْیَقِیْنُ لَیْسَ مِنَ النَّاسِ اِلاَّ فِیْ خَیْرٍ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2]
x
صفحہعنوان
5بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
67نیت کے مسائل
70جہاد سے پہلے ایمان
72جہاد قرآن مجید کی روشنی میں
84جہاد کی فرضیت
89جہاد کے لئے بیعت
90جہادکی فضیلت
100ہندوستان کے خلاف جہاد کی فضیلت
101مجاہدین کی فضیلت
107مجاہدین کی مدد کرنے کی فضیلت
109شہید کی فضیلت
119اللہ کی راہ میں پہرہ دینے کی فضیلت
122جہاد کی اہمیت
124جہاد کی اقسام
129جہاد کی تیاری
132جہاد کے مقاصد
135جہاد کے احکام
139جہاد میں جائز امور
143جہاد میں ممنوع امور
149جنگ کے آداب
152غنیمت اور فے کے مسائل
156قیدیوں کے مسائل
160جہاد کے متعلق دعائیں
164سفر کے آداب
169نماز خوف کے مسائل
172عورتوں کا جہاد
174کسی متعین آدمی کو شہید کہنا جائز نہیں
175متفرق مسائل
Flag Counter