Maktaba Wahhabi

جہاد کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1996

160
اَ لْاَدْعِــیَۃُ فِی الْجِــہَادِ جہاد کے متعلق دعائیں مسئلہ 202 مجاہدین کو فوجی مہم پر بھیجتے وقت درج ذیل دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ الْخَطَمِیِّ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم اِذَا اَرَادَ اَنْ یَسْتَوْدِعَ الْجَیْشَ قَالَ ((اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکُمْ وَ اَماَنَتَکُمْ وَ خَوَاتِیْمَ اَعْمَالَکُمْ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ [1] (صحیح) حضرت عبداللہ خطمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی لشکر کو روانہ فرمانا چاہتے تو فرماتے ’’میں تمہارا دین، تمہاری امانتیں اور تمہارے آخری اعمال اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 203 دشمن پر حملہ کرتے وقت درج ذیل دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ اَبِیْ اَوْفٰی یَقُوْلُ دَعَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم عَلَی الْأَحْزَابِ فَقَالَ ((اَللّٰہُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِیْعُ الْحِسَابِ اہْزِمِ الْاَحْزَابِ اَللّٰہُمَّ اہْزِمْہُمْ وَ زَلْزِلْہُمْ )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[2] (صحیح) حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کے لشکروں کے خلاف یوں دعا فرمائی ’’اے اللہ! کتاب نازل فرمانے والے، جلد حساب لینے والے، لشکروں کو شکست دینے والے ، دشمن کو شکست دے اور ان کے پاؤں ڈگمگا دے۔‘‘ اے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍص قَالَ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِذَا غَزَا قَالَ ((اَللّٰہُمَّ
x
صفحہعنوان
5بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
67نیت کے مسائل
70جہاد سے پہلے ایمان
72جہاد قرآن مجید کی روشنی میں
84جہاد کی فرضیت
89جہاد کے لئے بیعت
90جہادکی فضیلت
100ہندوستان کے خلاف جہاد کی فضیلت
101مجاہدین کی فضیلت
107مجاہدین کی مدد کرنے کی فضیلت
109شہید کی فضیلت
119اللہ کی راہ میں پہرہ دینے کی فضیلت
122جہاد کی اہمیت
124جہاد کی اقسام
129جہاد کی تیاری
132جہاد کے مقاصد
135جہاد کے احکام
139جہاد میں جائز امور
143جہاد میں ممنوع امور
149جنگ کے آداب
152غنیمت اور فے کے مسائل
156قیدیوں کے مسائل
160جہاد کے متعلق دعائیں
164سفر کے آداب
169نماز خوف کے مسائل
172عورتوں کا جہاد
174کسی متعین آدمی کو شہید کہنا جائز نہیں
175متفرق مسائل
Flag Counter