اَنْوَاعُ الْـــــــــجِہَادِ جہاد کی اقسام مسئلہ 115 جہاد کی تین قسمیں ہیں1۔مال کا جہاد2۔جان کا جہاد3۔زبان کا جہاد عَنْ اَنَسٍ اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ جَاہِدُوْا الْمُشْرِکِیْنَ بِاَمْوَالِکُمْ وَاَنْفُسِکُمْ وَاَلْسِنَتِکُمْ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤُدَ[1] (صحیح) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’مشرکوں سے جہاد کرو،اپنے مالوں کے ساتھ،اپنی زبانوں کے ساتھ اور اپنی زبانوں کے ساتھ۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیاہے۔ (ا)جِہَادُ الْمَالِ مال سے جہاد مسئلہ 116 جہاد میں خرچ کئے گئے مال کا اجروثواب سات سو گنا ملتاہے۔ عَنْ اَبِیْ مَسْعُوْدٍ الْاَنْصَارِیُّ قَالَ جَائَ رَجُلٌ بِنَاقَۃٍ مَخْطُوْمَۃٍ فَقَالَ : ہٰذِہٖ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( لَکَ بِہََا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ سَبْعُ مِائَۃِ نَاقَۃٍ کُلُّہَا مَخْطُوْمَۃٌ )) ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک آدمی نکیل سمیت اپنی اونٹنی لایااور عرض کیا’’(یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !)میں یہ اللہ کی راہ میں دیتاہوں۔‘‘رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’قیامت کے روز تمہیں اس کے بدلے میں سات سو اونٹنیاں ملیں گی اور ساری کی ساری نکیل والی ہوں گی۔‘‘اسے |