کا ظہورکرے۔
۶۵۔مشرکین کے بچوں کے متعلق ہماراکہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ آخرت میں ان کے لیے آگ بھڑکائے گا،پھر ان سے کہے گا اس میں داخل ہو جاؤ ،جیسا کے اس کے متعلق رسول اللہ سے روایات مروی ہیں ۔ [1]
۶۶۔ہمارا دین ہے کہ اللہ عزوجل اس کو جانتا ہے جوبندے کرنے والے ہیں ،جس حال کو وہ جانے والے ہیں اس کو بھی جانتا ہے جو ہوتا ہے،ہو گااور جو نہیں ہوتا اس کو بھی جانتا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ اگروہ ہوتا تو کیسے ہوتا؟ [2]
۶۷۔ائمہ کی اطاعت،مسلمانوں کی صحبت اور نصیحت ہمارا دین ہے۔
۶۸۔ہم بدعت کی طرف دعوت دینے والے سے جدائی اوراہل اھواء سے جدائی کے قائل ہیں ۔
اپنے عقیدے سے متعلق جو کچھ ہم ذکر کر چکے ہیں اور جو باقی ماندہ ہے الگ الگ ابوا ب کر کے اور ایک ایک کر کے ہم ان کی ادلہ عن قریب ذکر کریں گے۔
|