Maktaba Wahhabi

13 - 184
ہے ان کے متعلق ائمہ کاکلام معروف ہے الفقہ الاکبر کے بعد ابن وھب (م:۱۸۴ھ)کی کتاب( کتاب القدر) لکھی گئی پھر ابوعبید قاسم بن سلام(م:۲۲۴ھ) کی کتاب(الایمان )لکھی گئی۔ اس کے بعد عقیدہ کی کتب کی تدوین کا طریقہ رائج ہو گیا ۔اس سے پہلے کی کوئی مستقل عقیدہ کی کتاب میرے علم میں نہیں ۔تاہم ان سے متقدمین ائمہ سے عقیدہ کے مسائل کے متعلق سوال ہوتے وہ ان کا جواب دیتے بسااوقات جواب ایک مختصر سارسالہ بن جاتا۔ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال تو صحیح مسلم میں موجود ہے۔امام عبداللہ بن زبیر الحمیدی (م:۲۱۹ھ)جن کی کتاب (اصول السنہ )متداول ومعروف ہے۔یہ اگرچہ ابوعبید سے متقدم ہیں مگر ان کی یہ کتاب مستقل تالیف نہیں ۔بلکہ ان کی مسند کا آخری حصہ ہے جن میں انھوں نے اپنا اعتقاد ذکر کیا ۔اور یہ رسالہ قیمتی شرح کے ساتھ سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ برمنگھم،لاہور نے شائع کردیا ہے۔ عقیدہ میں لکھی گئی کتب مختلف اعتبار سے مختلف نوعیت کی ہیں ۔بعض کتب میں صرف اپنا اعتقاد ذکر کیا جاتا ۔بعض کتب میں اپنا اعتقاد اور متقدمین کے آثار بھی نقل کیے جاتے۔بعض کتب عقیدہ کے کسی خاص پہلو کے حوالے سے مدون کی جاتیں ۔بعض کسی خاص بدعتی فرقے کے رد کی غرض سے لکھی جاتیں۔ ہماری زیر نظر کتاب ان کتب میں سے جس میں مؤلف نے اپنے اعتقاد کو (جس کو مذھب اہل السنہ اور امام احمد کا اعتقاد کہا ہے)بیان کیا ہے اور بالخصوص معتزلہ کا رد کیا ہے ۔یہ [1]
Flag Counter