Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

902
پر اپنی مہر تصدیق ثبت کرے اور مصحف طبع ہوجانے کے بعد ان میں سے ۲۵ نسخے لے کر شیوخ القراء کی خدمت میں پیش کئے جائیں جو از سر نو ان کی تحقیق کریں ۔مزید تاکید کے بعد ان کو مختلف بلاداسلامیہ میں تقسیم کیا جائے تاکہ لوگ ان سے خوب استفادہ کرسکیں ۔ طباعت مصحف کے دیگر مراحل اور علامہ علی محمدالضبَّاع رحمہ اللہ کا کردار وہ شخص جس کے ہاتھوں سے مصاحف ہو کرجائے اور جو تمام مصاحف کی مراجعت کرتے رہے، اس عظیم المرتبت ہستی کا اسم گرامی علامہ علی محمد الضبَّاع رحمہ اللہ ہے۔ جب ان کے سوانح عمری لکھے گئے تو اس وقت ان کی عمر ۶۸ برس تھی اور انہیں ۵۲ برس مصاحف کی قراءات اور مراجعت کرتے ہوئے بیت چکے تھے۔ موصوف کی دین اسلام کے لیے بے لوث خدمات کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ وہ اپنی آخریعلالت میں بستر پر لیٹے ہوئے بھی مصاحف کی مراجعت کررہے ہوتے تھے اور مراجعت مصاحف کے بعد اس کی تصدیق بھی فرماتے تھے۔ علامہ علی محمدالضبَّاع رحمہ اللہ کے آخری ایام علامہ علی محمدالضبَّاع رحمہ اللہ کے آخری ایام میں یہ واقعہ پیش آیا کہ بعض شیوخ القراء ’ولا الضالین‘ کو مشابہ بالظاء پڑھتے تھے اور اس اداء پر قراء کے درمیان بحث و مباحثہ کا میدان گرم ہوگیا تو ایسے وقت میں علامہ علی محمد الضبَّاع رحمہ اللہ کو دعوت دی گئی کہ اس موضوع پر بحث فرمائیں ۔ انہوں نے اس موضوع پر دومہینوں میں ۱۷۳ کتب کا مطالعہ فرمایا، اس کے بعد’ولا الضالین‘ کو مشابہ بالدال پڑھنے کے حق میں فیصلہ دیا۔ اسکی تفصیل مجلَّۃ الإسلام ۱۳۵۷ھ ماہ شعبان کے شمارہ سے دیکھی جاسکتی ہے۔ علامہ علی محمدالضبَّاع رحمہ اللہ بعض مصاحف کی ایک سال میں مراجعت فرماتے جیسا کہ حمزہ کی مراجعت ایک سال میں فرمائی اور بعض دفعہ تمام مصروفیات ترک کر کے مراجعت مصاحف میں مستغرق ہوجاتے اور کچھ مہینوں میں مراجعت فرماتے جیسے ’مصحف نافع‘ کی آٹھ مہینوں میں مراجعت فرمائی۔ اس طرح ڈیڑھ لاکھ مصاحف موصوف کی مراجعت سے طبع ہوئے۔ وفات علامہ علی محمدالضبَّاع رحمہ اللہ کتاب اللہ العزیز کی بے شمار خدمات کے بعد ۷۵ برس کی بابرکت عمر پاکر ماہ شعبان المعظم ۱۳۸۰ھ بمطابق ۱۹۶۱ء جنوری کے مہینے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔اناللّٰہ وانا الیہ راجعون ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ علامہ علی محمدالضبَّاع رحمہ اللہ کی خدمات قرآنیہ کو شرف قبولیت سے نوازے اور موصوف کے لیے ذریعہ نجات بنائے۔ آمین ٭٭٭
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter