Maktaba Wahhabi

895 - 933
۱۸۔ النور الساطع،فی قراءۃ الامام نافع۔ ۱۹۔ نور العصر،فی تاریخ رجال النشر۔ یاد رہے کہ علامہ علی محمدالضبَّاع رحمہ اللہ کی صرف اتنی ہی تحریرات اور تصانیف نہیں بلکہ علامہ علی محمدالضبَّاع رحمہ اللہ کے مختلف مجلات میں بے شمار مضمون اور مقالات مسلسل شائع ہوتے رہے ہیں ۔ شیخ القراء کی مجلہ کنوز الفرقان میں خدمات علامہ علی محمدالضبَّاع رحمہ اللہ کئی برس مجلہ کنوز الفرقان کی مجلس ادارت میں شامل رہے۔اس دوران موصوف کے مقالات مجلہ میں شائع ہوتے رہے۔ آپ کئی سال تک مجلہ کنوز الفرقان کے مدیر رہے ہیں ۔اس دوران میں موصوف کے جو مقالات اور مضامین مختلف مجلات میں شائع ہوئے ان کی فہرست درج ذیل ہے: ۱۔ أجوبۃ علی أسئلۃ فی علوم القرآن۔ [یہ ایک چھوٹا سا رسالہ ہے جس میں علوم قرآن کے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیئے گئے ہیں ] ۲۔ التجوید و مصدرہ وحقیقۃ النطق بالضاد۔ [موصوف کا یہ مضمون شعبان ۱۳۵۷ھ میں مجلۃ الاسلام میں بھی شائع ہوا۔] ۳۔ جبریل أوّل معلم للقرآن۔ [موصوف کا یہ موضوع محرم الحرام ۱۳۶۸ھ میں مجلہ کنوز الفرقان میں شائع ہوا] ۴۔ ثبوت القراءات عن رسول اللّٰہ ! وتاریخھا۔ [موصوف کا یہ مضمون بھی محرم الحرام ۱۳۶۸ھ میں مجلہ کنوز الفرقان کا حصہ بنا] ۵۔ منع کتابۃ المصحف بالاملاء،وتفنید ما نسب إلی الإمام مالک فی ذلک۔ [موصوف کایہ مضمون مجلہ کنوز الفرقان میں صفر ۱۳۶۸ھ میں شائع ہوا اور مجلہ الإسلام میں ماہ صفر ۱۳۵۵ھ میں ’وجوب کتابۃ المصاحف بالرسم العثمانی‘ کے نام سے طبع ہوا۔] ۶۔ مبتدعات القراء فی قراءۃ القرآن الکریم۔ [موصوف کا یہ مضمون ربیع الاوّل ۱۳۶۸ھ میں مجلہ کنوز الفرقان کاحصہ بنا۔] ۷۔ الوقف اللازم۔ [موصوف کا یہ مضمون ربیع الثانی ۱۳۶۸ھ میں مجلہ کنوز الفرقان میں شائع ہوا] ۸۔ عنایۃ المسلمین بالقرآن۔[ایضاً جمادی الثانی ۱۳۶۸ھ] ۹۔ الأحرف السبعۃ۔ [ایضاً شعبان المعظم ۱۳۶۸ھ] ۱۰۔ سؤال من مکۃ المکرمۃ حول وجوب اتباع رسم المصاحف العثمانیۃ۔ [موصوف کا یہ مضمون دو قسطوں میں تھا جوبالترتیب محرم الحرام اور صفر المظفر ۱۳۶۹ھ میں شائع ہوا۔] ۱۱۔ الغنۃ۔ [موصوف کا یہ مضمون مجلہ کنوز الفرقان ۱۳۶۹ھ میں شمارہ نمبر ۳ اور ۴ یعنی ربیع الاوّل اور ربیع الثانی کے مجلات میں شائع ہوا۔]
Flag Counter