Maktaba Wahhabi

791 - 933
کے پاس رہا اس کے بعد حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس چلا گیا۔ پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو جمع کرکے کہا کہ وہ لوگ کھڑے ہوجائیں جن کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے((أنزل القرآن علی سبعۃ أحرف)) فرمایا ہے تو لا تعداد لوگ کھڑے ہوگئے۔ پھر انہوں نے جومصاحف لکھوائے وہ ایسے مصاحف تھے جن پر باقاعدہ قراءات منطبق ہوتی تھیں ۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے صرف یہ کام کیا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے مصحف سے نقل کیا ہے۔یعنی انہوں نے نقلیں تیار کی ہیں جسے موجودہ دور میں ہم فوٹو کاپی کا نام دیتے ہیں ۔ رشد: پھر اسے رسم عثمانی کہنے کی کیا وجہ ہے؟ شیخ: یہ کام چونکہ ان کے زمانے میں ہوا ہے اس لیے اسے یہ نام دیاگیا۔ رشد: کیا رسم الخط توقیفی ہے؟ اگر توقیفی ہے تو اس میں اختلاف کیاہے؟ شیخ: رسم الخط توقیفی ہے اور اختلاف صرف وہ لوگ کرتے ہیں جو جانتے نہیں ہیں ۔ رشد: کیا قرآن خبر واحد سے ثابت ہوسکتا ہے؟ شیخ:اس کے لیے قطعیت ضروری ہے۔ رشد: قرآن اور قراءات ایک چیز ہیں یا دو مختلف چیزیں ؟ شیخ: قرآن اور قراءات ایک ہی چیز ہیں ۔ رشد: منکر قراءات کا کیا حکم ہے؟ شیخ: منکر قراءات قرآن کا منکر ہے لہٰذا وہ کافر ہے۔ رشد: قراءاتِ شاذۃ کا کیا حکم ہے؟ شیخ: قراءاتِ شاذۃ کے بارے قرآنیت کا اعتقاد رکھنا ضروری نہیں ہے۔ البتہ مسائل کے استنباط میں اس کو لیا جاسکتا ہے۔ رشد: موجودہ قراءات کل سبعہ احرف ہیں یا سبعہ احرف کا بعض حصہ ہیں ؟ شیخ: موجودہ قراءات کل سبعہ اَحرف ہیں ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عرضہ اخیرہ میں جو منسوخ کی گئی ہیں ان کے علاوہ سب موجود ہیں ۔ رشد: بعض ائمہ قراءات پر محدثین نے جرح کی ہے۔ اس جرح کے باوجود کیا وہ اس مقدس کلام کو نقل کرسکتے ہیں ؟ شیخ: محدثین نے ان کے حدیث کے حوالے سے جرح کی ہے۔ قرآن میں ان کی ثقاہت متفق علیہ ہے۔ رشد: حضرت جبرئیل uکا جو آخری دور ہوا تھا وہ سبعہ احرف کے مطابق ہوا تھا یا کہ کسی ایک کے؟ شیخ: سبعہ احرف کے مطابق ہواتھا۔ رشد:اس کا طریقہ کار کیاتھا؟ شیخ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام اختلافات پڑھتے جاتے تھے۔ رشد: اس کا مطلب ہے کہ جمع الجمع اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟ شیخ: حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت ہشام رضی اللہ عنہ کا اسی وجہ سے اختلاف ہوا تھا۔
Flag Counter