Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

781
رشد: پھر آپ نے حفظ قرآن کہاں سے مکمل کیا؟ شیخ: میں قاری اظہاراحمد رحمہ اللہ کے ساتھ ’تجوید القرآن‘ آگیا تھا اور یہیں پر میں نے ۱۹۶۵ء میں حفظ مکمل کرلیا۔ تقریباً تین چار سالوں میں میں نے حفظ مکمل کیا اور پھر وہیں قاری اِظہار احمد رحمہ اللہ سے تجوید پڑھی۔ ادھر مولانا بدیع الزمان رحمہ اللہ ہوتے تھے جو ہمیں ترجمہ، عربی اور علم الصرف اور نحو پڑھاتے تھے۔ رشد: موتی بازار میں قاری اظہاراحمد رحمہ اللہ کے ساتھ اور کون کون سے استاد موجود تھے؟ شیخ: قاری فضل کریم صاحب، قاری احمد دین صاحب رحمہ اللہ ، مولانا بدیع الزماں صاحب رحمہ اللہ ۔ رشد: آپ تجوید سے کب فارغ ہوئے؟ شیخ: تقریباً ۱۹۶۶ء میں ۔ رشد: قاری صاحب رحمہ اللہ سے تجوید کی کون سی کتابیں پڑھیں ؟ شیخ: جمال القرآن، تیسیر التجوید، فوائد مکیۃ اور مقدمہ الجزریۃ۔ رشد: تجوید کے بعد آپ نے سبعہ شروع کی یا کتابیں ؟ شیخ: تجوید پڑھنے کے بعد میں نے کتابیں شروع کیں ۔ مدرسہ محمدیہ رینالہ خورد میں ، جس کاموجودہ نام ابوہریرہ ہے۔ناظم حافظ عزیز الرحمن رحمہ اللہ تھے جبکہ مولانا حبیب الرحمن اور حافظ شفیق الرحمن پڑھاتے تھے۔ مولانا حبیب الرحمن انتہائی متقی انسان اور صرف و نحوکے امام تھے۔ ان کے مزاج میں کھلا پن بھی کافی تھا۔ایک دن مجھ سے کہنے لگے۔ادھر آؤ میرے ساتھ وینی پکڑو۔ میں اپنے اساتذہ کا بے حد احترام کرتا تھا اس لیے کچھ کہا تو انہوں نے دوبارہ پھر حکم دے دیا۔مولانابظاہر دیکھنے میں تو کافی کمزور نظر آتے تھے، لیکن جب ان کے کہنے پر پہلے میں نے ان کی وینی(زور آزمائی کے لیے ایک دوسرے کا بازو پکڑنا) پکڑی توپورے زور کے ساتھ تو انہوں نے ایک جھٹکے سے چھڑا لی۔پھر جب انہوں نے پکڑی تو اپنی پوری زور آزمائی کے باوجود میں وینی نہ چھڑا سکا۔ میں تقریباً ایک سال اس مدرسے میں رہا پھربیماری کی وجہ سے لاہور آگیا۔ حافظ اسماعیل ذبیح رحمہ اللہ ہمارے عزیز تھے وہ ہمارے گھر آئے تو والدہ سے میری تعلیم کے متعلق دریافت کیا انہوں نے بتایا کہ رینالہ خورد میں پڑھتا ہے۔ وہ کہنے لگے کہ اسے کسی بڑے مدرسے میں داخل کرواؤ۔ جامعہ اسلامیہ میں بھیج دو۔ اس وقت جامعہ اسلامیہ کی شہرت حضرت ابوالبرکات رحمہ اللہ کی وجہ سے تھی ان کو علوم پر بہت عبور تھا۔ میں نے ان سے بہت سی کتابیں پڑھیں ۔ جس میں بخاری شریف، مسلم شریف، ابوداؤد، ترمذی وغیرہ بھی شامل تھیں ۔ جب میں نے ان سے بیضاوی اور جلالین پڑھی تو لفظ أأنذرتھم،میں جتنی قراء تیں ہیں سب پڑھ کر بتائیں ۔ میں نے آج تک کسی کو نہیں دیکھا جس نے یہ تمام قراء تیں پڑھ کر بتائی ہوں ۔ مولانا رحمہ اللہ کے پاس میں نے چھ سات سال گزارے اور وہیں سے فارغ ہوا۔ ان کے ایک دو واقعات میں آپ کو سناتا ہوں ۔کراچی میں ایک پروفیسریامین محمدی تھے۔ ان کی داڑھی بالکل چھوٹی چھوٹی تھی۔ بشیرانصاری نے آکر مولانا کو کہا کہ ایک میرے پروفیسر دوست کراچی سے آرہے ہیں ۔آپ اجازت دیں تو وہ یہاں جمعہ پڑھا لیں ۔مولانانے اس کو دیکھانہیں ہوا تھا۔ انہوں نے اجازت دے دی۔لہٰذا پورے گوجرانوالہ میں اعلان ہوگیا کہ پروفیسر یامین محمدی جمعہ پڑھائیں گے، جمعہ کاوقت ہوا تو ابوالبرکات رحمہ اللہ پہلی صف میں تشریف فرما تھے اورمیں
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter