Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

780
مشق کرواتے تھے۔ رشد: آپ نے مکمل حفظ قاری صدیق رحمہ اللہ سے ہی کیا؟ شیخ: نہیں !قاری صاحب رحمہ اللہ نے وہاں تقریباً دو اڑھائی سال ہی پڑھایا تھاکہ جامعہ اشرفیہ والے انہیں تجوید کے لیے اپنے ہاں لے گئے۔ اصل میں یہاں شیخ شجاع الدین ہوتاتھا وہ بہت ظالم انسان تھا۔ اللہ اس کے حال پر رحم کرے۔بچوں کو شدید پیٹتا تھا۔ قاری صاحب رحمہ اللہ اس وجہ سے یہاں گھٹن محسوس کرتے تھے ۔قاری نور صاحب اب بھی ملتے ہیں تو پوچھتے ہیں شجاع الدین زندہ ہے یا مرگیا ہے؟ میں نے بتایا کہ مرگیا ہے تو کہتے، بڑا ظالم تھا وہ مجھے بڑے ٹھڈے مارتا اور پنکھا بند کردیتا ۔ایک بارایسا ہوا کہ اس نے لڑکوں پرسختی کی تو حافظ ایوب اور دو تین اور لڑکوں نے اسے پکڑکر شدید پٹائی کی اور مار مار کر اَدھ موا کردیا۔ قاری صدیق رحمہ اللہ جامعہ اشرفیہ چلے گئے تو قاری محمد دین صاحب میانوالی سے تشریف لے آئے۔قاری صاحب صبح کے وقت ٹھنڈا دودھ یا لسّی پیتے اور ساتھ میں پراٹھا کھاتے اس کے بعد وہ کلاس میں سوجاتے۔ قاری صاحب نے اپنے پاس چھانٹے کی سوٹی سجا کررکھی ہوتی جو لڑکا ان کو سنانے کے لیے آتااگر اس کے سبق میں اٹکن آتی تو وہ لاتعداد سوٹیاں رسیدکرتے۔اس دوران ایک چھوٹا سا واقعہ گوش گزار کرتاہوں : میری والدہ مرحومہ مجھ سے کہنے لگیں کہ تمہارے جسم پر خشکی بہت ہورہی ہے۔پہلے جسم پر تیل ملو اوراچھی طرح نہا کے پھر جمعہ پڑھنے جاؤ۔والدہ نے جب قمیض اتاری تو میرے دونوں کندھے کالے تھے۔ میری دادی مرحومہ نے دیکھاتوکہنے لگیں : ’’منڈے دی اے جگہ کیوں کالی اے‘‘ میں نے کہا کوئی نہیں کالی۔ والدہ مرحومہ کہنے لگیں تم نے ضرور قاری صاحب کو سبق نہیں سنایا ہوگا ۔ تم سبق کیوں نہیں یاد کرتے ہو۔ حالانکہ اس میں میری غلطی کم تھی استاد جی کا مزاج ہی کچھ اس طرح کا تھا۔ خیر یہ قاری صاحب بھی ۱۹۶۳ء میں چلے گئے۔ قاری اظہار رحمہ اللہ بھی موتی بازار تشریف لے گئے۔ اس دوران ایک واقعہ سناتا ہوں ۔ قاری اظہار احمد رحمہ اللہ اور قاری صدیق رحمہ اللہ اکٹھے بیٹھ کر دوپہر کا کھاناکھایا کرتے تھے۔ قاری صاحب رحمہ اللہ مجھے حکم دیتے کہ جاؤ میرے گھر سے کھانا لے آؤ میں بھاگا بھاگا پرانی انار کلی جاتا اور کھانا لے آتا۔ دونوں حضرات کھانا کھا رہے تھے کہ اذان ہوگئی۔ ابھی چند لقمے ہی رہ گئے تھے کہ تکبیرشروع ہوئی اوپر سے شیخ ضیاء الدین آگیا اور من ترک الصلاۃ فقد کفر والی حدیث غلط ملط پڑھ کر چلا گیا۔ قاری صدیق رحمہ اللہ ذرا جذباتی تھے جبکہ قاری اظہار رحمہ اللہ انتہائی ٹھنڈی طبیعت کے انسان تھے۔قاری صدیق رحمہ اللہ قاری اظہار رحمہ اللہ سے کہنے لگے کہ دیکھاآپ نے،یہ ہمیں کافر بنا گیا ہے۔ قاری صاحب رحمہ اللہ کہنے لگے کہ وہ جاہل انسان ہے اسے کیا پتہ کہ تارک صلاۃ کیا ہوتاہے اور کافر کون ہوتا ہے، لیکن قاری صدیق رحمہ اللہ بضد تھے کہ جائیں مولاناداؤد رحمہ اللہ سے بات کریں ۔ قاری اظہار رحمہ اللہ ان کے کہنے پر مولانا داؤد رحمہ اللہ کے پاس گئے تو انہوں نے بھی یہی جواب دیاکہ یہ آپ کے مقام کو نہیں سمجھتا ،لیکن میں آپ سے اس کی طرف سے معذرت کرتا ہوں۔ رشد: قاری اظہاراحمد رحمہ اللہ کے موتی بازار جانے کی وجہ کیاتھی؟ شیخ :حضرت داؤد غزنوی رحمہ اللہ کا ۱۹۶۳ء میں انتقال ہوگیا انہوں نے ہی مدرسہ شروع کیا۔ بعدازاں جماعت والوں نے فیصلہ کیا کہ ہم کتب کامدرسہ کھولنا چاہتے ہیں توانہوں نے قاری صاحب رحمہ اللہ کو جواب دے دیا۔
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter