Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

537
چند آئمہ شافعیہ یعنی سخاوی رحمہ اللہ ، جعبری رحمہ اللہ ، ابوشامہ رحمہ اللہ اور رازی رحمہ اللہ وغیرہ کے ماسویٰ دیگر شوافع کی کتب ہیں ۔ گویا ان اَئمہ کی کتب ہی میں صرف یہ بحث موجود ہے۔‘‘ [ھدایۃ القاری:۶۱۸] امام ابن جزری رحمہ اللہ تکبیرات کے ثبوت کے حوالے سے مفصل بحث کے اختتام پر منکرین تکبیر کے بارے میں تاسف کا اظہار کرتے ہوئے یوں رقم طراز ہیں : ’’افسوس توان لوگوں پر ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہ ، تابعین عظام سے اس تمام بحث اور ثبوت کے باوجود بھی تکبیر کے منکر ہیں ۔‘‘ [النشر:۲/۴۲۸] امام ابن جزری رحمہ اللہ کی مذکورہ گفتگو سے چند اہم مسائل سامنے آتے ہیں : ۱۔ تکبیر سنت ماثورہ ہے، جو نماز اور خارج نماز دونوں حالتوں میں عام ہے اور اہل مکہ و فقہائے اَمصار سے اس پر نماز ِتراویح اور قیام اللیل وغیرہ میں عمل ثابت ہے۔ ۲۔ فقہی مذاہب میں سے شوافع کے نزدیک تکبیر کو نمازمیں پڑھا جاسکتا ہے، جبکہ حنفیہ اور مالکیہ سے اس بارے میں کوئی نص ثابت ہی نہیں ۔حنابلہ سے اس بارے میں تکبیر و عدم تکبیر دونوں روایات منقول ہیں ، لیکن ان کے نزدیک سیدنا ابن کثیر رحمہ اللہ کے علاوہ کسی قاری کے لئے تکبیر کہنا غیر مستحب ہے۔ بعض لوگ امام ابن کثیر رحمہ اللہ کے لئے تکبیر کے ساتھ تہلیل کے جواز کے بھی قائل ہیں ۔ ۳۔ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین رحمہم اللہ سے تکبیر کے ثابت ہوجانے کے بعد انکار کی کوئی وجہ باقی نہیں رہتی۔ [ھدایۃ القاری: ۶۱۸] علامہ احمد البناء الدمیاطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’نماز کے اندر تکبیر کا پڑھنامستحب ہے،خواہ اختتام ِقرآن کا موقع ہو یا نماز کے اندر آخری سورتوں میں سے کسی ایک سورہ کو پڑھا گیاہو، مثلاً سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص کو دو رکعتوں میں پڑھا جائے تو تکبیر کہی جائے اور اس کی دلیل ووجہ واضح ہے۔ [الاتحاف :۲/۶۴۸] علامہ احمد البناء الدمیاطی رحمہ اللہ مزید فرماتے ہیں : ’’جن سے نماز میں تکبیر ثابت ہے، ان میں سے بعض کا طریقہ کار یہ تھا کہ جب وہ سورۃ الفاتحہ کی قراءت کرلیتے تو پہلے اللّٰہ اکبر کہتے، پھر بسم اللّٰہ پڑھتے اور اس کے بعد اور سورہ کو شروع کرتے۔ اس کے بالمقابل دیگر بعض کا طریقہ کاریہ تھا کہ وہ ہر سورہ کے آخر میں تکبیر کہتے، اس کے بعد رکوع کے لئے جھکتے اور رکوع کی تکبیر کہتے، حتیٰ کہ سورۃ الناس ختم کردیتے اور جب دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوتے تو سورہ فاتحہ پڑھتے اور کچھ سورۃ البقرہ کے شروع سے۔ المختصر بعض ابتدائے سورہ میں تکبیر پڑھتے اور بعض انتہائے سورہ کے لحاظ سے تکبیر کہتے۔‘‘ [الاتحاف :۲/۶۴۹] امام جزری رحمہ اللہ النشر الکبیر میں فرماتے ہیں : ’’ہمارے بعض شیوخ کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ نمازِ تراویح پڑھاتے پڑھاتے جب سورہ والضحیٰ پر پہنچتے تو رُک جاتے، پھر سورہ والضحی سے لے کر آخر تک ایک ہی رکعت میں قیام کرتے اور ہرسورۃ کے آخر میں تکبیر کہتے۔جب سورۃ الناس ختم ہوجاتی تو اس کے آخر میں تکبیر کہتے اور اس کے بعد رکوع کے لئے علیحدہ تکبیر کہتے۔اس کے بعد دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد کچھ سورۃ البقرہ پڑھتے تھے۔ بقول ابن جزری رحمہ اللہ میں نے بھی کئی مرتبہ ایسے کیا، جب میں دمشق اور مصر وغیرہ میں امامت کرواتا تھا۔ جو تراویح میں تکبیر کہتے تھے، وہ ہرسورہ کے آخر میں پہلے
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter