Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

490
قراءات متواتر ہ کے ساتھ آمیزش کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بندہوجائے ۔البتہ اس لحاظ سے اسے ایک ضابطہ قرار دیا جا سکتا ہے کہ جو قراءت تواترقطعیت)سے ثابت ہو وہ لازماً کسی نہ کسی عربی وجہ کے بھی مطابق ہو گی۔ رکن ثالث کسی قراءت کے صحیح ہونے کی تیسری شرط یہ ہے کہ اس کی سند نہ صرف صحیح، متصل ہو بلکہ وہ تواتر(یعنی قطعی الثبوت خبر اور خبر واحدمحتف بالقرائن)سے ثابت ہواور ساتھ اس کو اَئمہ فن کے نزدیک قبولیت عامہ بھی حاصل ہویہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ قرآن خبر واحدمحتف بالقرائن سے بھی ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ قوت استدلال میں خبر متواتر کے مترادف ہی ہوتی ہے ،اور علم قطعی ویقینی کا فائدہ دیتی ہے ،اس لحاظ سے قرآن کے ثبوت اورصحیحین کے ثبوت میں کوئی فرق نہیں ہے، کیونکہ دونوں علم قطعی والی خبر سے حاصل ہوتے ہیں ۔چنانچہ اَئمہ فن ثبوت قراءت کے لئے جب بھی تواتر کا لفظ بولتے ہیں تواس سے مراد یہی ہے کہ وہ قطعی الثبوت خبر سے یا خبر واحد محتف بالقرائن سے منقول ہو،کیونکہ اگر اس تواتر سے تواتر عددی مراد لیا جائے تو پھر پورے قرآن کوثابت کرنا اور بعید از امکان ہو جائے گا۔ اسی وجہ سے علامہ ابن جزری رحمہ اللہ نے بھی منجد المقرئین میں تواتر کی اصل تعداد رواۃ کی بجائے حصولِ علم کو قرار دیا ہے۔پس علماء قرآن کومتواتر کہتے ہیں تو ان کی تواتر سے مراد تعداد رواۃ نہیں ہوتی بلکہ علم یقینی کا حصول ہوتا ہے۔ امام سرخسی رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ’’جان لو!کتاب اللہ سے مراد وہ قرآن ہے جو کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا گیا ہے مصاحف کے گتوں کے درمیان لکھاگیاہے اورہم تک معروف احرف سبعہ کے ساتھ تواتر سے منقول ہے۔‘‘[أصول السرخسی:۲۷۹] اسی طرح امام غزالی رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ’’کتاب اللہ کی تعریف یہ ہے کہ جومصحف کے دوگتوں کے درمیان معروف أحرف سبعہ کے ساتھ ہم تک متواتر منقول ہے۔‘‘ [المستصفی:۱/۸۱] ان دونوں جلیل المرتبت فقہاء نے قرآن کی تعریف میں قراءات متواترہ کو بھی شامل کیا ہے اور یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ قراءات متواترہ کا تواتر،تعداد رواۃ کی بنیاد پر نہیں ہے بلکہ ایسی سند کی بنیاد پر ہے جو یقینی وقطعی طور پر ثابت ہے۔ اسی طرح تواتر کی طرف امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ،امام الحرمین رحمہ اللہ ،اورامام ابن الاثیر رحمہ اللہ وغیر ہ اہل علم نے’’ما أفاد القطع‘‘کے ساتھ اِشارہ کیا ہے۔ ثبوت قراءات کے سلسلہ میِں ایک تواتر وہ ہے جو کہ عام طور پر نہیں پایا جاتا اس لیے عام اہل الحدیث اس سے واقف بھی نہیں ۔ اسے اہل قراءات کی اصطلاحات میں تواتر طبقہ کا نام دیا جاتا ہے اس کی تفصیل یہ ہے کہ قرآن کریم متعبد بالتلاوۃ ہونے کی وجہ سے ہمیشہ خواص میں پڑھا پڑھایا جاتا رہا ، چنانچہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن پڑھایا توصحابہ رضی اللہ عنہم میں سے ہر شخص کا تعلق قرآن سے تعلق رہا ، یہی حال تابعین وتبع تابعین میں رہا حتی کہ آج تک امت میں سے ہر آدمی قرآن کو پڑھتا ہے جبکہ حدیث کا معاملہ اس سے مختلف ہے عام لوگوں کا علم
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter