Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

480
ہے۔درست رائے کے مطابق عدد کو متعین کرنا غلط ہے چنانچہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’متواتر کے بارے میں صحیح رائے وہی ہے جو جمہور کی ہے اور وہ یہ ہے کہ متواتر کے مفہوم میں عدد کا تعین ٹھیک نہیں ہے بلکہ جب رواۃ کی خبر سے علم حاصل ہو گا تو اس وقت خبر متواتر ہوگی۔‘‘[فتاوی ابن تیمیۃ:۴/۴۰] دوسری جگہ فرماتے ہیں : ’’جہاں تک عدد کا تعلق ہے کہ جس سے تواتر حاصل ہو جائے تو بعض لوگوں نے اس کے لئے ایک مخصوص عدد مقرر کیا ہے پھر جنہوں نے مخصوص عدد مقرر کیا ہے ان میں بھی اس عدد کی تعیین میں اختلاف ہے بعض کے نزدیک چار سے زائد، بعض کے نزدیک بارہ،بعض کے ہاں چالیس،بعض ستر، بعض تین سو اوربعض تین سوتیرہ کے عدد کو تواتر کے حصول کی بنیاد بناتے ہیں ۔اس کے علاوہ بھی کچھ اَقوال ہیں ، لیکن یہ سب اَقوال باطل ہیں کیونکہ یہ دعوی میں ایک دوسرے کے مخالف ہیں جبکہ صحیح قول یہ ہے کہ تواتر کا کوئی عدد مقرر نہیں ہے(یعنی یہ ایک آدمی سے بھی ہوسکتا ہے اوربعض اوقات ستر سے بھی حاصل نہیں ہوتا۔‘‘[فتاوی ابن تیمیۃ:۴/۴۷] ٭ امام ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ عددکے تعین کے بارے اپنا نقطہ نظر بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں : ’’فلا معنی لتعیین العدد علی الصحیح‘‘ [نزہۃ النظر:ص۱۰] ’’درست رائے کے مطابق عدد کا تعین بے معنی چیز ہے۔‘‘ ٭ علامہ جمال الدین قاسمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ولا یعتبر فیہ عدد معین فی الأصح‘‘ [قواعد الحدیث:۱/۱۰۷] ’’صحیح ترین قول کے مطابق تواتر کے مفہوم میں عدد کے تعین کا کوئی اعتبار نہیں کیا جائے گا۔‘‘ ٭ مشہور اُصولی امام رازی رحمہ اللہ کا نقطہ نظر یہ ہے کہ ’’حق بات یہی ہے کہ مذکورہ گروہ کے نزدیک جو عدد ،علم کا فائدہ دیتا ہے وہ غیر معلوم ہے، کیونکہ جب بھی عدد کا تعین ہوگا تو اس وقت ان(رواۃ کی کثرت) سے جھوٹ کے صدور کا اِمکان عقلاً غیر بعید ہوگا۔‘‘ ٭ امیر صنعانی رحمہ اللہ صاحب سبل السلام کابھی یہی نقطہ نظر ہے کہ تواتر میں عدد کو متعین نہیں کیا جائے گا فرماتے ہیں : ’’ولایشترط لہ عدد معین عند المحققین کما عرف فی الأصول‘‘[توضیح الأفکار:۱/۱۹] ’’محققین کے نزدیک تواتر کو عددِ معین سے مشروط نہیں کیا جائے گا جیساکہ اُصول میں معرو ف ہے۔‘‘ ٭ ڈاکٹر صبحی صالح مذکورہ موقف کے بارے میں اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے لکھتے ہیں : ’’ہم نے متواتر کی تعریف میں ’’یحیل العقل والعادۃ تواطئوہم علی الکذب‘‘ کی قید اس لیے لگائی ہے تاکہ ان مخالف نظریات سے بچ سکیں جورواۃ کی تعداد کی تعیین میں بغیر کسی دلیل کے پیش کئے جاتے ہیں ....لہٰذا تواتر حدیث کی تعریف میں راجح قول یہ ہے کہ جماعت کی تعداد مقرر کرنے کی بجائے یہ کہہ دیا جائے کہ عقل ان کے جھوٹ پر جمع ہونے کو محال قرار دیتی ہے جب کہ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ’’صحیح قول کے مطابق تعداد مقرر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔‘‘ [علوم الحدیث:ص۴۷] ۲۔بعض محدثین اور علمائے اُصول نے تقسیم خبر میں خبر واحد اورخبرمتواتر کی مروّج تعریفات سے قطع نظر،قطعیت وظنیت کے لحاظ سے تواتر کا مفہوم متعین کیا ہے ،یعنی اس گروہ نے تواتر کے مفہوم میں’عدد‘ کو بنیاد نہیں بنایا بلکہ ان کے نزدیک عدد کی بنیاد پر روایت کا ظاہری مطالعہ فضول چیز ہے۔ان کے نزدیک تواتر کا مفہوم یہ ہے:
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter