Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

479
صفت پر ہمیشگی رکھے....ابوعبیدہ رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ’وتیرۃ‘ سے مراد،کسی چیز پر مداومت اختیار کرنا اور یہ تواتر متتابع سے اَخذ شدہ ہے۔‘‘ دوسری جگہ لکھتے ہیں : ’’لیس فیہا تواتر أی لیس فیہا توقف ولا فتور‘‘[ایضاً] ’’اس میں تواتر نہیں ہے یعنی اس میں کوئی وقفہ وبندش نہیں ہے۔‘‘ اسی طرح یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ’’تواتر المطر:إذا تتابع نزولہ‘‘[ایضاً] ’’بارش،تواتر سے برسی:جب اس کا نزول تسلسل کے ساتھ ہو۔‘‘ ’تترا‘بھی’وتر‘سے مشتق ہے چنانچہ قرآن کریم میں مرقوم ہے: ﴿ثُمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَا﴾ [المؤمنون :۴۴] ’’پھر ہم نے پے درپے اپنے رسولوں کو بھیجا۔‘‘ یعنی ایک رسو ل کے بعد دوسر ار سول بھیجا اور ان کے درمیان کوئی وقفہ نہیں تھا۔ اصطلاحی مفہوم تواتر یا متواتر کے اصطلاحی مفہوم کے متعلق علمائے حدیث کے دو گروہ ہیں : ۱۔ عام اُصولی محدثین کے نزدیک چونکہ خبر دو اقسام(متواتر وواحد)میں منقسم ہوتی ہے لہٰذا س گروہ کے نزدیک تواتر کا اِصطلاحی مفہوم اس طرح ہوگا۔ ’’ہو ما رواہ جمع تحیل العادۃ تواطئوہم علی الکذب،عن مثلہم من أول السند إلی منتہاہ علی أن لا یختل ہذا الجمع فی أی طبقۃ من طبقات السند‘‘[اُصول الحدیث :ص۳۰۱] ’’متواتر اس حدیث کو کہتے ہیں جس کو ایک ایسی جماعت روایت کرتی ہو جس کا جھوٹ پر متفق ہونا عقلاً وعادۃً محال ہو اور وہ جماعت جس دوسری جماعت سے روایت کرتی ہو وہ بھی اسی طرح کی ہو، اور یہ وصف سند کے آغاز سے ،وسط اور آخرمیں موجود رہے۔‘‘ ٭ علامہ طیبی رحمہ اللہ خبر متواترکی تعریف اس طرح لکھتے ہیں : ’’ہو خبر بلغت روایتہ فی الکثرۃ مبلغا أحالت العادۃ تواطئوہم علی الکذب‘‘ ’’متواتر وہ خبر ہے جس کی روایت کثرت کے اعتبار سے اس درجہ کو پہنچے کہ عادۃً اس کا جھوٹ پر جمع ہونا محال ہو۔‘‘[الخلاصۃ:۳۲] ٭ مشہور اُصولی ملاجیون رحمہ اللہ تواترکا اصطلاحی مفہوم اس طرح بیان کرتے ہیں : ’’ہو الخبر الذی رواہ قوم لایحصی عددہم ولا یتوہم تواطئوہم علی الکذب‘‘ ’’ایسی خبر کو کہتے ہیں جس کو اتنے افراد روایت کریں کہ جن کا شمار ناممکن ہو اور جس کا جھوٹ پر جمع ہونا محال ہو۔‘‘ [نور الأنوار بتحقیق الزاہدی:۳/۲۱۵] تعین عدد میں اختلاف جن لوگوں نے متواتر کے اِصطلاحی مفہوم میں عدد کو بنیادبنایا ہے ان کے مابین عدد کے تعین میں اختلاف
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter