Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

472
۱۳۔ نحوی قاعدہ:(نَبِي و بَرِیَّۃ) میں ہمزہ تحقیق کے ساتھ پڑھنا کمزور ہے۔[مستفاد من الکتاب ۲/۱۶۳، ۲/۱۷۰] صحیح قاعدہ:(نَبِيّ و بَرِیَّۃ) میں ہمزہ تحقیق کے ساتھ پڑھنا صحیح لغت ہے اس میں کوئی کمزوری نہیں ۔ قرآن مجید سے دلیل: امام نافع رحمہ اللہ نے دونوں جگہوں پر ہمزہ کی تحقیق کے ساتھ پڑھا ہے۔سورہ تحریم میں ﴿یٰاَیُّھَا النَّبِیٓئُ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أحَلَّ اللّٰہ لَکَ﴾ اور سورہ البینہ میں : ﴿ اُوْلٰئِکَ ھُمْ خَیْرُ الْبَرِیٓۃِ ﴾ ۱۴۔ نحوی قاعدہ: مجزوم فعل سے متصل ہاء کو ساکن پڑھنا جائز نہیں ہے مثلاً(یُؤَدِّہٖ)،(نُوَلِّہٖ) اور(نُصْلِہٖ) ایسا پڑھنا غلط ہے یا قراء کا وہم ہے۔ صحیح قاعدہ: فعل مجزوم سے متصل ہاء کو ساکن پڑھنا جائز ہے جیساکہ اس میں اشمام، اشباع اور اختلاس جائز ہے۔ [کتاب السبعۃ: ص۲۰۷، المھذَّب: ص۱۲۷] قرآن مجید سے دلیل: قراء میں سے ابوعمرو، عاصم اور امام حمزہ رحمہم اللہ نے اس طرح پڑھا ہے۔ ۱۵۔ نحوی قاعدہ: اضافت کے ساتھ(کلّ) کا نکرہ کا مفعول بہ بن کر آنا ممنوع ہے۔ صحیح قاعدہ: اضافت کے ساتھ(کلّ) کا نکرہ کے لیے مفعول بہ بن کر آنا جائز ہے۔ شیخ عضیمہ نے ۳۶ مقامات بیان کئے ہیں جن میں اس طرح آیا ہے۔ قرآن مجید سے دلائل: ﴿وَإنْ یَّرَوْا کُلَّ آیَۃٍ لَّا یُوْمِنُوْا بِھَا﴾[الانعام:۲۵]، ﴿وَسِعَ رَبِّیْ کُلَّ شَیْئٍ عِلْمًا﴾ [الأنعام:۸۰] ۱۶۔ نحوی قاعدہ: إذا شرطیہ کی جملہ فعلیہ کی طرف اِضافت لازم ہے جملہ اسمیہ کی طرف اضافت جائز نہیں ۔ صحیح قاعدہ:إذا شرطیہ کی اِضافت جملہ فعلیہ کی طرف اکثر اور جملہ اسمیہ کی طرف قلیل ہے۔ اس کے بارے میں بیس سے زیادہ آیات موجود ہیں ۔ ۱۷۔ نحوی قاعدہ : جو کلمات شَنَئانُ کے وزن پر آئے ہیں ، ان میں دوسرے حرف کو حرکت دینا واجب ہے۔ صحیح قاعدہ: شَنَئَانُ کے وزن پر آنے والے کلمات میں دوسرے حرف کو حرکت دینا جائز اور اکثر ہے جبکہ ساکن کرنا بھی جائز ہے اور یہ قلیل ہے۔ قرآن مجید سے دلیل :﴿وَلَا یَجْرِمَنَّکُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ﴾ [المائدۃ:۵] شنآن میں نون ساکن کے ساتھ ابن عامر رحمہ اللہ نے پڑھا ہے۔ [کتاب السبعۃ، ص۲۴۲] اور یہ متواتر قراءت ہے۔ ۱۸۔ نحوی قاعدہ:(تَأْمُرُوٓنِّي) اور اس جیسی مثالوں میں نون کو مشدد پڑھنا واجب ہے۔ تخفیف کے ساتھ پڑھنا لحن ہے۔ صحیح قاعدہ:(تَأْمُرُوٓنِّي) اور اس جیسی مثالوں میں نون مشدد پڑھنا اکثر ہے اور مخفف پڑھنا جائز اور قلیل ہے۔ قرآن مجید سے دلیل: ﴿ قُلْ أفَغَیْرَ اللّٰہ تَأمُرُوٓنِّیٓ أعْبُدُ أیُّھَا الْجٰھِلُوْنَ ﴾ [الزمر:۶۳] امام نافع رحمہ اللہ اور ابن عامر رحمہ اللہ نے اپنی ایک روایت میں نون تخفیف کے ساتھ پڑھا ہے اور یہ متواتر قراءت ہے۔ ۱۹۔ ﴿ أنْ صَدُّوْکُمْ عَنِ الْمَسْجِد الْحَرَامِ﴾ میں ہمزہ کو کسرہ دینا ممنوع ہے۔ صحیح قاعدہ: ارشاد باری تعالیٰ ﴿ أن صَدُّوکُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ﴾ میں (أن) ہمزہ کو کسرہ دینا جائز ہے۔ قرآن مجید سے دلیل: اس آیت کریمہ میں امام ابو عمرو رحمہ اللہ اور ابن کثیر رحمہ اللہ نے(إن) ہمزہ کو کسرہ کے ساتھ
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter