Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

471
قرآن مجید سے دلیل: قرآن مجید میں اس طرح کی تقریباً اٹھارہ آیات ہیں (یہ ڈاکٹر عضیمہ کے بیان کے مطابق ہے۔ [المقدمۃ، ص۸] مثلاً ﴿وَإنَّھَا لَکَبِیْرَۃٌ إِلَّا عَلَی الْخٰشِعِیْنَ﴾، ﴿ لَتَأتُنَّنِیْ بِہٖ إلَّا أنْ یُحَاطَ بِکُمْ﴾ ﴿وَإنْ کَانَتْ لَکَبِیْرَۃً إلَّاعَلَی الَّذِیْ ھَدَی اللّٰہ ﴾ [البقرۃ:۴۵] ﴿ضُرِبَتْ عَلَیْھِمُ الذِّلَّۃُ أیْنَمَا ثُقِفُوْا إلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللّٰہِ﴾ [آل عمران:۱۱۲] ﴿وَمَنْ یُوَلِّھِمْ یَوْمَئِذٍ دُبُرَہٗ إِلَّامُتَحَرِّفًا لِقِتَالٍ﴾ [الأنفال:۱۲] ہم دیکھتے ہیں کہ ان تمام مثالوں میں ایجاب کے بعد استثناء مفرغ لایا گیا ہے۔ اتنی واضح آیات کے مقابلے میں ایک نحوی قاعدے کی حیثیت کااندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔ ۹۔ نحوی قاعدہ: یائے متکلم کو فتحہ دینا واجب ہے۔ بمصرخی جیسی صورت میں کسرہ دینا درست نہیں ہے۔ صحیح قاعدہ: یائے متکلم کو فتحہ دینا اکثر ہے اور کسرہ دینا قلیل ہے۔مثلاً بمصرخي۔ قرآن مجید سے دلیل: ﴿مَا أنَا بِمُصْرِخِکُمْ وَمَا أنْتُمْ بِمُصْرِخِیَّ اِنِّیْ کَفَرْتُ بِمَا أشْرَکْتُمُوْنِ مِنْ قَبْلِ﴾ [سورہ ابراہیم:۲۲] امام حمزہ رحمہ اللہ کی قراءت میں (مصرخی) یاء کے کسرہ کے ساتھ ہے۔ ۱۰۔ نحوی قاعدہ:(معایش) میں ہمزہ پڑھناجائز نہیں ہے۔جہاں ایسے آیا ہے وہ خطاء ہے۔ [ملخص من المنصف علی التعریف: ۱/۳۰۷، حاشیۃ استہاب علی تفسیر البیضاوی :۴/۱۵۲] صحیح قاعدہ:(معایش) میں ہمزہ پڑھنا غلطی نہیں بلکہ جائز ہے۔ قرآن مجید سے دلیل:﴿وَجَعَلْنَا لَکُمْ فِیْھَا مَعَایِشَ قَلِیْلًا مَّا تَشْکُرُوْنَ﴾[الاعراف:۱۰] قراء سبعہ میں سے نافع رحمہ اللہ خارجہ کی روایت میں اور ابن عامر رحمہ اللہ کی ایک روایت کے مطابق(معائش) ہمزہ کے ساتھ ہے۔ ان کے علاوہ الاعرج، زید بن علی رحمہ اللہ اور الاعمش رحمہ اللہ نے بھی اسی طرح پڑھا ہے۔ [القراءات واللھجات، ص۱۷۹] ۱۱۔ نحوی قاعدہ: دو ہمزہ اگر عین کلمہ میں ہوں تو انہیں تحقیق کے ساتھ پڑھنا جائزنہیں ہے۔ایسے پڑھنا لحن ہے جیسے(أئمۃ) [الخصائص:۳/۱۴۳] صحیح قاعدہ: د وہمزوں کو تحقیق کے ساتھ پڑھنا جائز ہے چاہے وہ دونوں عین کلمہ میں ہوں یا اس کے علاوہ ہوں ۔ قرآن مجید میں دلیل: ﴿فَقَاتِلُوْا أئِمَّۃَ الْکُفْرِ﴾ أئمۃ میں تحقیق کے ساتھ، جیسا کہ بہت سی قراءات میں آیا ہے۔ حفص عن عاصم، حمزہ، ابن عامر اور کسائی رحمہم اللہ نے اس طرح پڑھا ہے۔ ۱۲۔ نحوی قاعدہ:(أئمۃ)میں دوسرے ہمزہ کو یاء سے بدلنا جائز نہیں ہے۔جو بدلے گا وہ تحریف کرنے والا ہے [مستفاد من کلام الزمخشری في الکشاف :۲/۱۴۲] صحیح قاعدہ:(أئمۃ) میں دوسرے ہمزہ کو یاء سے بدلنا جائز ہے۔ یہ علم الصرف میں قیاس کے مطابق ہے۔ قرآن مجید سے دلیل: ﴿فَقَاتِلُوْا أیمۃ الْکُفْرِ﴾ [التوبہ:۱۲) ہمزہ کے بعد دوسرے ہمزہ کو یاء سے بدل کر پڑھنا متواتر قراءات سے ثابت ہے۔ قراء میں سے ابن کثیر، ابو عمرو رحمہم اللہ اور ایک روایت کے مطابق نافع رحمہ اللہ نے اسی طرح پڑھا ہے۔
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter