Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

470
قرآن مجید سے دلیل:﴿ إنَّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَالَّذِیْنَ ھَادُوْا وَالصّٰبِئُوْنَ وَالنَّصٰرَی مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰہ وَالْیَوْمِ الآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَا خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلَا ھُمْ یَحْزَنُوْنَ ﴾ قراء کا(الصّٰبِئُون) کے رفع پر اجماع ہے، حالانکہ یہ خبر مکمل ہونے سے پہلے آیا ہے۔اس قراءت پر قراء کا اجماع اس قاعدے کی دلیل ہے۔ ۴۔ نحوی قاعدہ:(سواء) نصب کے ساتھ کمزور لغت ہے، اصل لغت رفع ہے۔ [الکتاب لسیبویہ: ۱/۲۳۳] صحیح قاعدہ: کلمہ(سواء) میں رفع اور نصب دونوں لغات ہیں ۔ نصب دینا درست ہے۔ قرآن مجید سے دلیل: ﴿سَوَائً مَّحْیَاھُمْ وَمَمَاتُھُمْ﴾ [الجاثیۃ:۲۱] قراء سبعہ میں سے تین قراء نے اس طرح پڑھا ہے۔ [البحر المحیط: ۸/۴۷، المہذَّب: ۲/۳۵۳، ھدی البریۃ: ص۵۵] قرآن مجید سے اس کی دیگر مثالیں : ﴿الَّذِی جَعَلْنٰہُ لِلنَّاسِ سَوَائً الْعَاکِفُ فِیہِ وَالْبَادِ ﴾[الحج:۲۵] اور ﴿سَوَائً مَحْیَاھُمْ وَمَمَاتُھُمْ﴾ [الجاثیہ: ۲۱] دونوں مقامات پر کلمہ(سواء) منصوب پڑھا گیا ہے۔ ۵۔ نحوی قاعدہ: دو ساکنوں کو جمع کرنا جائز نہیں ہے۔اگر پہلا ساکن حرف مدہ یا لین ہو تو پھر جائز ہے۔ جیسے ﴿اَلضَّآلِّیْنَ﴾اگر پہلا صحیح ساکن حرف ہو تو پھر ممنوع ہے جیسے﴿إذْ تّلَقَّوْنَہٗ﴾ [ النور:۱۵] ابن کثیر رحمہ اللہ کی قراءت کے مطابق [ملخص من کتاب سیبویہ :۲/۴۰۷] صحیح قاعدہ: دو ساکنوں کو جمع کرنا جائز ہے۔ پہلا حرف مدولین ہو یا ساکن صحیح ہو۔ مثلاً ﴿إذ تلقونہ﴾ ابن کثیر کی قراءت میں یہ اور اس کی طرح دیگر مثالیں موجود ہیں۔ قراءت متواترہ میں اکتیس مرتبہ اسی طرح آیا ہے۔ اسے قراء کی اصطلاح میں (تائے بزی) کہتے ہیں ۔ ۶۔ نحوی قاعدہ: اگر فاء کے بعد مضارع ہو اور وہ جواب نہ ہو تو اس میں صرف رفع پڑھیں گے۔ [الکتاب:۱/۴۲۳] نصب ضعیف ہے، بلکہ لحن ہے۔[ البحر المحیط:۱/۳۶۵، الدر اللقیط :۱/۳۶۵] صحیح قاعدہ: جب فاء کے بعد مضارع واقع ہو اور وہ جواب نہ ہو تو اس میں دو وجہیں جائز ہیں ۔رفع اکثر ہے اور نصب قلیل ہے۔ بغیر کسی لحن کے۔ قرآن مجید سے دلیل: ﴿إِنَّمَآ أمْرُہٗ إِذَا اَرَادَ شَیْئًا أنْ یَقُوْلَ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ﴾[یٰسٓ:۸۲] قراء میں سے ابن عامر رحمہ اللہ اور کسائی رحمہ اللہ نے نصب کے ساتھ پڑھا ہے۔ یہ متواتر قراءۃ ہے۔ ۷۔ نحوی قاعدہ: دو کلموں میں اس وقت ادغامِ مثلین جائز نہیں جب مدغم سے پہلے صحیح ساکن ہو اور جو قراءت ابو عمرو رحمہ اللہ میں (شَھْر رَّمَضَان) آیا ہے وہ ضعیف ہے: [الاتحاف، ص۱۵۴] بلکہ ممنوع ہے۔ [البحر المحیط:۲/۳۹، الاتحاف، ص۱۵۴، الدرّ اللقیط: ۲/۳۹] صحیح قاعدہ: دو کلموں میں ادغام مثلین جائز ہے جب پہلے حرف سے پہلے حرف معتل ہو [البحر المحیط:۲/۳۹] یا ساکن صحیح ہو مثلاً(شھر رمضان) جیسا کہ ابو عمرو رحمہ اللہ کی قراءت میں ہے اور وہ محکم متواتر قراءت ہے۔ [المہذب،ص۸۵] ۸۔ نحوی قاعدہ: ایجاب کے بعد استثناء مفرغ لانا جائز نہیں ہے۔ صحیح قاعدہ: ایجاب کے بعد استثناء مفرغ لانا جائز ہے۔
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter