Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

469
الکافیۃ: ۳/۱۱۷، شرح المفصّل: ۳/۷۸، إبراز المعاني ص۲۸۴] نخعی، قتادہ، الاعثی رحمہم اللہ [البحر المحیط: ۳/۱۵۷] وغیرہ نے بھی اسی قراءت کو اختیار کیا ہے۔ ابوحیان رحمہ اللہ نے امام حمزہ رحمہ اللہ کی اس قراءت کے بارے میں کہا: ’’قراءۃ متواترۃ عن رسول اللّٰہ ! قرأ بھا سلف الأمۃ واتصلت بأکابر قرآء الصحابۃ عثمان وعلي وابن مسعود وزید بن ثابت وأقرأ الصحابۃ أبي بن کعب‘‘[البحر المحیط: ۳/۱۵۷] ’’یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی متواتر قراءت ہے۔ امت کے اسلاف نے اس کے موافق پڑھا ہے۔ اکابر قراء صحابہ کرام جیسے سیدنا عثمان، علی، ابن مسعود، زید بن ثابت اور صحابہ کے سب سے بڑے قاری سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہم نے اس طرح پڑھا ہے۔‘‘ اس واضح تصریح کے بعد ہونا تو چاہئے کہ نحوی قاعدہ کی اصلاح کردی جائے تاکہ وہ قرآنی فصاحت و بلاغت کو اپنے اندر سمو سکے لیکن نحاۃ نے اسے رد کیا، اسے ضعیف قرار دیا۔ [شرح المفصل:۳/۷۸] اور اسے غلط قرار دیتے ہوئے اس کے مطابق قراءت کو حرام قرار دیا ہے۔ [شرح المفصل :۳/۷۸] اسی لیے مبرّد نے کہا: ’’لو أنني صلیت خلف إمام یقرؤھا لقطعت صلاتي‘‘ [درۃ الفواص في أوھام الخصاص للحریری، ص۹۵] ’’اگر میں ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھوں جو اس طرح(بروایت امام حمزہ رحمہ اللہ ) قراءۃ کرے تو میں نماز توڑ دوں گا۔‘‘ اس قراءت کے بارے میں اتنا شدید رد عمل ظاہر کرنے کی وجہ صرف یہ ہے کہ یہ ۃ رائج نحو کے خلاف ہے۔ اس میں حرف جر کے اعادہ کے بغیرمجرور پڑھاگیا ہے، حالانکہ قرآن مجید میں اس کے علاوہ بھی اس کی مثالیں موجود ہیں ۔ مثلاً ﴿ وَصَدٌّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہ وَکُفْرٌ بِہٖ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ﴾ [البقرۃ:۲۱۷] لفظ(المسجد) کا عطف(بہ) پر ہے اور حرف جر کے اعادہ کے بغیر اسے جر دیا گیاہے۔ اسی طرح اِرشاد باری تعالیٰ ہے۔ ﴿وَجَعَلْنَا لَکُمْ فِیْھَا مَعَایِشَ وَمَنْ لَّسْتُمْ لَہٗ بِرَازِقِیْنَ ﴾ [الحجر:۲۰] اس میں کلمہ(من) کا عطف(لکم) پر ہے اور حرف عطف کے بغیر ہے۔ کلام عرب میں سے قطرب روایت کرتے ہیں ’’ ما فیھا غیرہ وفرسہ‘‘ [البحر المحیط: ۲/۱۴۷، الحجّۃ لابن خالویہ ص۹۴] اتنے واضح دلائل کے بعد ایک ہی نتیجہ نکلتا ے کہ قراءت متواترہ کو صحیح سمجھتے ہوئے بنیاد بنایا جائے اور اس کے مطابق نحوی قاعدے کی اصلاح کردی جائے۔ ۲۔ نحوی قاعدہ: نثرکی صورت میں مرکب اضافی کے درمیان فاصلہ لانا جائز نہیں ۔ صحیح قاعدہ: مرکب اضافی میں مفعول بہ کا فاصلہ لانا جائز ہے۔ قرآن مجید سے دلیل: ﴿وَکَذٰلِکَ زَیَّنَ لِکَثِیْرٍ مِّنَ الْمُشْرِکِیْنَ قَتْلَ أوْلَادِھِمْ شُرَکَآؤُھُمْ﴾ قراء میں سے امام ابن عامر رحمہ اللہ نے((وَکَذٰلِکَ زُیِّنَ ....قَتْلُ أَوْلَادَھُمْ شُرَکَآئِھِمْ)) پڑھا ہے۔ جوکہ متواتر قراءت ہے۔قرآن مجید سے اس کی دوسری مثال: مُخْلِفَ وَعْدَہُ رُسُلِہٖ [ ابراہیم:۴۷] جیساکہ بعض اسلاف نے پڑھا ہے اس میں مرکب اضافی میں اسم مفعول کا فاصلہ لایا گیا ہے۔ ۳۔ إنَّ کے محل پر خبر مکمل ہونے سے پہلے رفع کا عطف ڈالنا جائز نہیں ہے۔ خبر مکمل ہونے کے بعد اجماعی طور پر جائز ہے۔ صحیح قاعدہ: إن کے محل پر خبر مکمل ہونے کے بعد رفع کا عطف بالاجماع جائز اور خبر مکمل ہونے سے پہلے راجح قول کے مطابق جائز ہے۔
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter