۸۔ وَاِذَا العِشَارُ عُطِّلَتْ سورۃ التکویر آیت : ۴۹۔ وَاِذَا الوُحُوشُ حُشِرَتْ سورۃ التکویر آیت : ۵۱۰۔ وَاِذَا البِحَارُ سُجِّرَتْ سورۃ التکویر آیت : ۶۱۱۔ وَاِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ سورۃ التکویر آیت : ۷۱۲۔ واذا المَٓوْئُ ودَۃُ سُئِلَتْ سورۃ التکویر آیت : ۸۱۳۔ وَاِذَا الصُحُفُ نُشِرَتْ سورۃ التکویر آیت :۱۰۱۴۔ وَاِذَا السَّمَائُ کُشِطَتْ سورۃ التکویر آیت : ۱۱۱۵۔ وَاِذَا الجَحِیمُ سُعِّرَتْ سورۃ التکویر آیت : ۱۲۱۶۔ وَاِذَاالجَنَّۃُ أُزْلِفَتْ سورۃ التکویر آیت : ۱۳۱۷۔ اِذَا السَّمَائُ انْفَطَرَتْ سورۃ الانفطار آیت : ۱۱۸۔ وَاِذَا الکَوَاکِبُ انْتَثَرَتْ سورۃ الانفطار آیت : ۲۱۹۔ وَاِذَا البِحَارُ فُجِّرَتْ سورۃ الانفطار آیت : ۳۲۰۔ وَاِذَا القُبُورُ بُعْثِرَتْ سورۃ الانفطار آیت : ۴۲۱۔ اِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ سورۃ الانشقاق آیت : ۱۲۲۔ وَاِذَا الاَرْضُ مُدَّت سورۃ الانشقاق آیت : ۳اس کے علاوہ بیسیوں اشعار اس قاعدے کی تائید میں پیش کئے جاسکتے ہیں ۔اس تفصیل اور وضاحت کے بعد کیا ہمارے لیے جائز ہے کہ ہم ایک ناقص نحوی قاعدے کے ساتھ چمٹے رہیں اور ان مضبوط شواہد کوچھوڑ دیں ۔ ان تمام شواہد میں سب سے اوپر قرآنی آیات ہیں ، جن میں باطل کی مداخلت کاکوئی امکان نہیں اور وہ محفوظ ترین مصدر ہیں ۔قواعد نحویہ کے نصوص قرآن سے ٹکرانے کی یہ محض ایک مثال ہے۔ تعارض کی صورت میں ہی نحویوں کی تاویل سامنے آتی ہے تاکہ وہ اس تعارض کوختم کرسکیں اور نحوی قاعدہ کو غالب کردیں ۔ اس کے لیے وہ جو طریقہ کار اختیارکرتے ہیں اسے کم سے کم الفاظ میں ظاہری یا مخفی تعارض کہہ سکتے ہیں ، اس کے برعکس ہم یہ کہتے ہیں کہ اس غیر ضروری تاویل کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس کاحل یہ ہے کہ اس قاعدے کو نص قرآنی کی روشنی میں درست کرلیا جائے۔ نیت صاف ہو اور ہم اس بات کی طرف توجہ کریں تو یہ آسان راستہ ہے۔ دراسات قرآنیہ کے حوالے سے ہم یہی دعوت دیتے ہیں کہ قرآن کریم کو ہر پہلو سے بنیادی مصدر قرار دیا جائے اور رائج نحو کی بجائے قرآنی نحو پر اعتمادکیا جائے۔قواعد نحویہ کے نصوص قرآنی سے ٹکراؤ کی مثالیں اور ان کی اصلاح کی صورت ۱۔ نحوی قاعدہ: اسم ظاہر کا مجرور ضمیر پر حرفِ جر کے بغیر عطف ڈالنا جائز نہیں ۔صحیح قاعدہ: اسم ظاہر کا مجرور ضمیر پر حرفِ جر کے اعادہ کے بغیر عطف ڈالنا جائز ہے۔قرآن مجید سے دلیل : ﴿تَسَائَ لُوْنَ بِہِ وَالأرْحَامَ﴾ امام حمزہ نے الْأَرْحَامِ پڑھا ہے، جو متواتر قراءت ہے۔ کبار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور سلف صالحین میں سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ، حسن بصری رحمہ اللہ [شرح الرضي علی