Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

466
مثال کے طور پر آیت کریمہ ﴿یٰأیُّھَا النَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أحَلَّ اللّٰہ لَکَ﴾ [ التحریم:۱] ’’اسی طرح لفظ نبی قرآن مجید میں بہت سے مقامات پر آیا ہے‘‘ میں لفظ ’النبی‘اورآیت کریمہ ﴿أوْلٰئِکَ ھُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّۃ﴾[البینہ:۷] میں لفظ ’البریۃ‘،امام نافع رحمہ اللہ نے اندونوں کلموں میں ہمزہ کو تحقیق کے ساتھ پڑھا ہے، لیکن سیبویہ رحمہ اللہ نے ان آیات کاتذکرہ کئے بغیر اس قراءۃ پر اس طرح اعتراض کیاہے: ’’وقالوا نبي وبریۃ فألزمھا أھل التحقیق البدل،ولیس کل شيء نحوھما یفعل بہ ذا، إنما یؤخذ بالسمع، وقد بلغنا أن قوما من أھل الحجاز من أھل التحقیق یحققون نبيء،وبریئۃ، وذلک قلیل ردي‘‘ [الکتاب :۲/۱۶۳] ’’اہل تحقیق نے نبی اور بریہ میں بدل کولازم قراردیا ہے اوران جیسی ہر چیز کے ساتھ ایسے نہیں کیا جائے گا،کیونکہ دلیل سماع ہے اور ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ اہل حجاز کے بعض محققین ان دونوں کلموں نبی، اور بریئۃ کو تحقیق کے ساتھ پڑھتے ہیں ، یہ بہت ہی کم اور بے کار ہے۔‘‘ یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ آیت کی نص ذکر کئے بغیر اس کا رد ہورہاہے۔جو مثال بیان کی گئی ہے وہ پوری طرح آیت کے مطابق ہے۔ اسی لیے ہم اسے معارض خفی کہتے ہیں ۔ اس کی بہت ساری مثالیں الکتاب میں موجود ہیں ۔(تفصیل کے لیے دیکھئے، الکتاب(ھولاء بناتی ھن أطھرلکم) اس آیت میں ’أطھر‘ کی نصب والی قراءۃ کے بارے میں :۱/۳۹۷،(کن فیکون) میں (یکون) کے نصب کے بارے میں ۱/۴۲۳،(إلی بارئکم)میں ہمزہ کے سکون والی قراءۃ کے بارے میں ۲/۲۹۷) اختصار کی خاطر ہم صرف ایک مثال بیان کرتے ہیں ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:﴿إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ، وَأذِنَتْ لِرَبِّھَا وَحُقَّتْ، وَاِذَا الْأرْضُ مُدَّتْ﴾[الانشقاق:۳،۲،۱] (السماء)کے اِعراب کے بارے میں ذہن فوراً اس بات کی طرف جاتا ہے کہ یہ مبتدا ہونے کی وجہ سے مرفوع ہے۔ اس کے بعد جملہ(انشقت) اس کی خبر ہے۔ اسی طرح دوسری آیت میں الارض مبتدا اور مدت اس کی خبر ہے۔بعض کبار علماء نے یہی بات کہی ہے(ان میں اخفش رحمہ اللہ ، فراء رحمہ اللہ اور عام کوفی شامل ہیں) جبکہ جمہور نحویوں نے اس فطری اِعراب کا انکار کیاہے اور آیات کی ایسی تاویلیں کی ہیں جن سے آیات کی سلاست باقی نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا:یہاں تقدیر عبارت یوں ہوگی۔ إذا انشقت السماء انشقت۔ وإذا مدت الأرض مدت۔ السماء فعل محذوف کافاعل ہوگا اور الارض محذوف فعل مدت کا نائب فاعل ہوگا۔ نحویوں کی یہ کاوش محض تکلف ہے جو انہوں نے آیاتِ کریمہ کو قواعد نحویہ کے تابع بنانے کے لیے کی ہے۔ نحوی قاعدہ ہے: إذا شرطیہ کی جملہ فعلیہ کی طرف اِضافت واجب ہے۔(تفصیل کے لیے نحو کی اُمہات الکتب دیکھئے خاص طور پر ألفیۃ ابن مالک کی شروح باب الاضافہ) ابن مالک رحمہ اللہ نے کہا: ’’وألزموا إذا إضافۃ إلی جمل الأفعال کھن إذا اعتلی [الفیہ ابن مالک، باب الاضافہ]‘‘ البتہ ابن مالک رحمہ اللہ کا اس موقف سے رجوع ثابت ہے۔[شرح الاشمونی:۲/۱۹۵، باب الاضافہ، متن التسھیل لابن مالک، ص۱۵۹ تحقیق ڈاکٹر کامل برکات]لیکن پہلی بات کے زبان زد خاص وعام ہونے کے بعد اس رجوع کا کیا فائدہ؟ جب نحاۃ کے پاس یہ آیت اور اس جیسی دوسری مثالیں آئیں جس میں حرف شرط کے فوراً بعد مرفوع اسم آیا تو
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter