Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

465
’’والذی نختارہ في تخریج ھذہ القراءۃ أنھا جاء ت علی لغۃ بعض العرب من إجراء المثنی بالألف دائما،وھی لغۃ لکنانہ،حکی ذلک أبو الخطاب،وبنی الحارث بن کعب وخثعم وزبیر، وأھل تلک الناحیہ،حکی ذلک عنھم الکسائي وبني العنبر وبني الھجیم ومراد وعذرہ۔ وقال أبو زید سمعت من العرب من یقلب کل یاء ینفتح ماقبلھا ألفاً‘‘ [البحر المحیط:۶/۲۵۵] ’’اس قراءۃ کی تخریج کرتے ہوئے ہم نے جس بات کو اختیار کیا ہے وہ یہ ہے کہ بعض عرب کی لغت میں تثنیہ کو ہمیشہ الف کے ساتھ ہی استعمال کیا گیا ہے اور یہ کنانہ کی لغت ہے جسے ابوالخطاب رحمہ اللہ نے بیان کیاہے۔ بنی حارث بن کعب، خثعم، ز بیر رضی اللہ عنہم اور اس علاقہ کے لوگوں سے یہ لغت کسائی رحمہ اللہ نے بیان کی ہے۔ بنی عنبر، بنیھجیم، مراد اورعذرہ کی بھی یہی لغت ہے۔ ابوزید رحمہ اللہ نے کہا میں نے بعض عرب کو سنا ہے وہ ہر یاء ماقبل مفتوح کو الف سے بدل دیتے ہیں ۔‘‘ امام جاربردی رحمہ اللہ نے کہا: ’’إن للحارث بن کعب و خثعما و زبیدا و قبائل من الیمن یجعلون ألف الاثنین فی الرّفع والنصب والخفض علی لفظ واحد ‘‘ [شرح الجاربردی علی شافیۃ لابن الحاجب:۱/۲۷۷] ’’حارث بن کعب، خثعم رضی اللہ عنہم ، زبیدا اور یمن کے کچھ قبائل تثنیہ کے الف کو رفعی، نصبی اور جری تینوں حالتوں میں ایک ہی طرح(الف کے ساتھ) پڑھتے ہیں ۔‘‘ اس سے قراءات سبعہ کے بارے میں نحویوں کے موقف کا اندازہ ہوجاتا ہے وہ دونوں قراء توں کو ہی کاتب کی غلطی قرار دے رہے ہیں تو باقی کیا بچا؟ ہم تو قراءت متواترہ کی صورت میں قرآن مجید سے بہتر اور اَوثق مصدر نہیں جانتے ہیں ۔ اہل علم نے قرآن کریم کے دفاع میں جوکچھ کہہ دیا ہمارے لیے وہی کافی ہے اس میں مزید اِضافے کی ضرورت نہیں ہے۔قرآن مجید کی حفاظت کے بارے میں امام فخر الدین الرازی رحمہ اللہ نے واضح طور پر کہہ دیا ہے: ’’إن المسلمین أجمعوا علی أن ما بین الدفتین کلام اللّٰہ ، وکلام اللّٰہ لایجوز أن یکون لحنا وغلطا‘‘ [مفاتیح الغیب:۶/۶۹] ’’مسلمانوں کااس بات پر اجماع ہے کہ جو کچھ دفتین کے درمیان ہے وہ کلام اللہ ہے اور کلام اللہ لحن اور غلط نہیں ہوسکتا۔‘‘ المعارضۃ الخفیہ نحویوں کے قراءات پر اعتراض کرنے کی دوسری قسم ’المعارضۃ الخفیہ‘ مخفی اعتراض ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ جب نحوی قراءۃ پراعتراض کرناچاہتے ہیں تو اس کے لیے ایسی مثال پیش کرتے ہیں جو پوری طرح آیت کے مطابق ہوتی ہے لیکن وہ آیت کی نص ذکرنہیں کرتے۔ اسی طرح آیت کا حوالہ دیئے بغیر آیت پر اعتراض کیاجاتاہے۔ جب بات یہاں تک پہنچ جائے تو پھر صراحت اور اشارے میں فرق نہیں رہتا۔ متقدمین نحاۃ میں سے سیبویہ کی کتاب میں مخفی اعتراضات کی بہت سی مثالیں موجود ہیں ۔ ان میں سے چند ایک کی طرف اشارہ کرنے پر اکتفا کرتے ہیں ۔
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter