Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

458
خالویہ ص۶۱ پربھی بحث کی ہے]’’تمام لوگوں کا اس پر اجماع ہے کہ جب کوئی لغت قرآن کریم میں آجاتی ہے تو وہ غیرقرآن سے زیادہ فصیح ہے، اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔‘‘ ابوعمرو دانی رحمہ اللہ (م۴۴۴ھ) نے کہا: ’’وأئمۃ القراءۃ لاتعمل من القرآن في شيء علی الأفشی في اللغۃ،والأقیس في العربیۃ، بل علی الأثبت فی الأثر، والأصح فی النقل، والروایۃ إذا ثبتت عنہم لم یردھا قیاس عربیۃ ولا فشو لغۃ،لأن القراءۃ سنۃ متبعۃ،فلزم قبولھا والمصیر إلیھا‘‘ ’’آئمہ قراءات قرآن مجید میں مشہور لغت اور عربی میں قیاس کے مطابق عمل نہیں کرتے بلکہ جو اثر ثابت ہو، نقل میں صحیح ہو اور روایت سے ثابت ہو تو اسے اختیار کرتے ہیں اور اسے کسی عربی قیاس یا مشہور لغت کی بنیادپرردّ نہیں کرتے کیونکہ قراءت پیروی کی جانے والی سنت ہے، اسے اختیارکرنا اور قبول کرنا لازم ہے۔‘‘ [منجد المقرئین،ص۲۴۳] ابن حزم رحمہ اللہ(م۴۵۶ھ)نے قراءات کے بارے میں نحویوں کے مؤقف پرتعجب کرتے ہوئے کہا: ’’لا عجب أعجب ممن أن وجد لامریٔ القیس أو لزھیر أو لحریر أو الحطیئۃ أو الطرماح أو لأعرابی أسدی أو سلمی أو تمیمي أو من سائر أبناء العرب لفظا في شعر أو في نثر جعلہ في اللغہ وقطع بہ ولم یعترض علیہ۔ ثم إذا وجد اللّٰہ تعالیٰ خالق اللغات وأصلھا کلاما لم یلتفت إلیہ ولا جعلہ حجۃ وجعل یصرفہ عن وجھہ ویحرفہ عن موضعہ ویتحیل فی إحالتہ عما أو قعہ اللّٰہ علیہ‘‘ [کتاب الفصل فی الملل والنحل لابن حزم ، ص۲۹] ’’اس سے عجیب تر بات کوئی نہیں ہوسکتی ہے کہ اگر امراؤ القیس، زہیر، جریر، حطیئہ، طرماح یا عرب قبائل میں سے اسد، سلم، تمیم یاپورے اہل عرب میں سے کسی کا لفظ شعر یا نثر کی صورت میں مل جائے تو اسے حتمی لغت بنا لیتے ہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا اور اگر زبانوں کے خالق اور ان کے اصل اللہ تعالیٰ کا کلام مل جائے تو اس کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے نہ اسے دلیل بناتے ہیں اس سے پھر جاتے ہیں اللہ تعالیٰ نے اس کی جو حیثیت بنائی ہے، اسے بدل دیتے ہیں ۔‘‘ قشیری رحمہ اللہ(م۴۷۵ھ) نے بعض قراءات پر اعتراض کرنے والے زجاج کا تعاقب کرتے ہوئے کہا: ’’ومثل ھذا الکلام مردود عند َائمۃ الدین لأن القراءات التی قرأ بھا أئمۃ القراء ثبتت عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم تواترا یعرفہ أھل الصفۃ،وإذا ثبت شيء عن النبی فمن ردّ ذلک فقد ردّ علی النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم واستقبح ما قرأ بہ وھذا مقام محذور،لا نقلِّد فیہ أئمۃ اللغۃ والنحو‘‘ [إبراز المعانی لأبي شامۃ،ص۲۷۵، شرح الشاطبیۃ] ’’آئمہ دین کے نزدیک ایساکلام مردود ہے، کیونکہ آئمہ قراء نے جو قراءات پڑھی ہیں وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ ہیں ۔جس نے اس بات کو رد کیا تحقیق اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رد کیا اور آپ کی قراءت کو ناپسند جانا۔ایساکرنا حرام ہے۔اس مسئلہ میں آئمہ نحو اور لغت کی تقلید نہیں کی جائے گی۔‘‘ ایک اور دوسرے مقام پرفرمایا: ’’قال قوم ھذا قبح وھذا محال، لأنہ ثبتت القراءۃ بالتواتر عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم فھو الفصیح لا القبیح‘‘ [جامع أحکام القرآن للقرطبي:۷/۹۳] ’’ایک قوم نے کہا یہ ناپسند اور محال ہے، کیونکہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی قراءۃ تواتر کے ساتھ ثابت ہوجائے تو وہی فصیح ہے نا کہ قبیح۔‘‘
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter