Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

457
نحاۃ نے بعض آیات میں بہت زیادہ اختلاف کیا، ان پر مذہبی عصبیت غالب آگئی۔ نحو کے قراءاتِ قرآنیہ سے تعارض کی صورت میں انہوں نے قراءات کاردّ کیا۔ [الکتاب:۱/۲۳۳، طبع بولاق] اور ان کی صفات میں ایسی باتیں کہی جو بہرحال قرآن کریم کے مناسب نہیں ، کیونکہ اس کتاب کے بارے میں خود اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ باطل کسی طرف سے بھی اس میں داخل نہیں ہوسکتا، یہ تو حکیم و حمید ذات کی طرف سے نازل شدہ ہے۔ ان کٹھن حالات میں فراء نے قرآن کریم کے دفاع کا فریضہ ادا کیا اور کہا ’’إن لغۃ القرآن أفصح أسالیب العربیۃ علی الإطلاق‘‘ [کتاب العربیۃ یوھان نک، ترجمہ ڈاکٹر عبدالحلیم النجار، ص۵، مؤلف کی کتاب سیبـویہ والقراءات، ص۲]ایک دوسرے مقام پر کہا: ’’الکتاب أعرب وأقوی في الحجۃ من الشعر‘‘[معانی القرآن للفراء :۱/۱۴] ’’قرآن مجید دلیل میں شعر سے زیادہ مضبوط ہے۔‘‘ امام فراء رحمہ اللہ اپنی ذکاوت اور تقویٰ میں بلند مقام پر فائز تھے۔ علماء نے آپ کی قابلیت، ذہانت اور نیکی کی گواہی دی ہے۔امام محمد بن حسن شیبانی رحمہ اللہ نے آپ کے بارے میں کہا:’’ما ظننت آدمیا یلد مثلک‘‘ میں نے آپ جیسا آدمی نہیں دیکھا۔[تاریخ بغداد طبع السعادۃ،تہذیب التہذیب للعسقلانی:۱۱/۲۱۲ طبع حیدر آباد]امام محمد رحمہ اللہ نے یہ بات اس وقت کہی جب انہوں نے ایک فقہی مسئلہ نحو سے مستنبط کیا تھا، جب ان سے پوچھا گیا، جو سجدہ سہو میں بھول جائے وہ کیا کرے؟ تھوڑی دیر غور کرنے کے بعد آپ نے فرمایا: لاشيء علیہ پوچھا گیا کیوں ؟فرمایا:لأن المصفر لا یصفراس جواب پر امام محمد رحمہ اللہ نے فرمایا :(ما ظنت آدم یا یلد مثلک) آپ کے بارے میں دوسرے علماء نے کہا: لولا الفراء ما کانت اللغۃ [معجم الادباء:۲۰/۱۱] اگر فراء رحمہ اللہ نہ ہوتا تو لغت بھی نہ ہوتی۔ ولا کانت العربیۃ [شذرات الذھب لابن العماد ۲/۱۹] اور نہ ہی عربی زبان ہوتی، کیونکہ انہوں نے عربی زبان کو حاصل کیا، اس کی تہذیب کی اور اسے ضبط کیا۔ [معجم الادباء:۲۰/۱۱۔ دائرہ معارف القرآن العشرین:۷/۱۳۹، شذرات الذھب:۲/۱۹،طبقات الفراء:۲/۳۷۱] اہل علم نے آپ کو بڑا مقام دیا ہے۔ فراء رحمہ اللہ کے آنے پرسعید بن سالم رحمہ اللہ نے اپنے ساتھیوں سے کہا: قد جاء کم سید أھل اللغۃ،وسید أھل العربیۃ [معجم الأدباء:۱۱/۲۲۷] ’’تمہارے پاس اہل زبان اور اہل عرب کا سردار آیاہے۔‘‘ علماء نے آپ کو نحویوں کا امیر المومنین قرار دیاہے۔ الفراء أمیرالمومنین في النحو [تہذیب التہذیب :۱۱/۲۱۲ ] عصر حاضر کے مسلم اور غیر مسلم( تمام نے آپ کی عربی دانی کا اعتراف کیا۔ یورپی مستشرق یوھان نک نے آپ کی تعریف یوں کی :’الفراء العظیم‘(العربیہ مترجم ڈاکٹر عبدالحلیم النجار) ڈاکٹر طہٰ حسین نے کہا کہ تاریخ ادب عربی میں آپ کی نظیر نہیں ۔ آپ تعجب انگیز کمالات کے مالک ہیں ۔ [مقدمۃ إحیاء النحو، طبع سنہ، ۱۹۵۱ء] قدیم و جدید علماء کی رائے میں اس اہمیت کا مالک فراء وہ پہلا شخص ہے جس نے قرآن کریم کا دفاع کرتے ہوئے قواعد نحویہ پرقرآن کریم کو مقدم ٹھہرایا۔ آپ کے بعد جن علماء نے احساس اور شعور کے ساتھ ان نظریہ کو پروان چڑھایا ان کا مختصراً تذکرہ کرتے ہیں ۔ ابن خالویہ رحمہ اللہ (م۳۷۰ھ) نے کہا: ’’قد أجمع الناس جمیعا إن اللغۃ إذا وردت في القرآن فھي أفصح مما في غیر القرآن،لا خلاف في ذلک‘‘ [ض:۱/۲۵۷ ، اس موضوع پر کتاب الحجۃ لابن
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter