Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

452
قراءات کے بارے میں نحاۃ کامؤقف قراءات کے بارے میں نحویوں کے دو گروہ ہیں ۔ ان میں سے ایک جماعت قرآن مجیدکی متعدد قراءات متواترہ و غیرمتواترہ کو تسلیم کرتی ہے بلکہ ان میں سے بعض توقراءت شاذہ کو بھی قبول کرتے اور استشہاد کے طور پر پیش کرتے ہیں اور فصحاء عرب کی لغات سے اس کی توثیق کرتے ہیں ۔ دوسری جماعت بعض قراءات پر اعتراض پیش کرتی ہے۔ اس سلسلے میں وہ قراءات متواترہ، غیر متواترہ اور شاذہ کے درمیان فرق نہیں کرتے، کیونکہ ان کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جہاں کہیں نحوی قاعدہ قراءات میں سے کسی قراءت سے متصادم ہوتو وہاں قراءت کے مقابلے میں نحوی قاعدے کادفاع کیاجائے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک مومن پہلے موقف سے سکون محسوس کرتا ہے، کیونکہ کتاب اللہ اور خاص طور پر متواتر قراءات کو تسلیم کرنے کے بعد یہی بات سمجھ میں آتی ہے۔ یہاں میں قراءات شاذہ سے دلیل لینے والوں کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔میرا موضوع محکم قراءات سبعہ ہے۔ نہ ہی میں ایک وقت میں دو مختلف راستوں پرچلنے والے نحاۃ سے تعرض کروں گا۔مثال کے طور پر ابن جنی ہیں ان کے بارے میں سب کو معلوم ہے کہ وہ بعض متواتر قراءات پر اعتراض کرتے ہیں اور بسااوقات بڑی گرم جوشی سے شاذ قراءت کا دفاع کرتے ہیں ۔ میں تو صرف یہی چاہتا ہوں کہ قرآن مجید کی متواتر قراءات کا دفاع کروں اور قواعد بنانے میں اسے مصدر اوّل بنالوں ۔بہت سے کہنے والے کہتے ہیں کہ کیا امر واقع میں قواعد ِنحویہ اور نص ِقرآنی میں اختلاف ہوا ہے؟ اور کیا قدیم و جدید علماء میں سے بھی کسی نے اس اختلاف کی نشاندہی کی ہے؟ تو اس کا جواب ہے: ہاں ۔بہت سے مقامات پر یہ اختلاف ہوا ہے جبکہ قدیم و جدید علماء کی تنبیہ کے حوالے سے اس مضمون کے پہلے حصے میں گفتگو کی گئی ہے۔ مختصراً بعض کبار علماء کے نام ذکر کرتا ہوں ۔امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ [منجد المقرئین،ص۱۲۹]، فخر الدین الرازی رحمہ اللہ [تفسیرالرازي: ۳/۱۹۳، سورہ نساء]، ابن حیان رحمہ اللہ [البحر المحیط: ۳/۱۵۶]، ابی عمروالدانی رحمہ اللہ [منجد المقرئین، ص۲۴۳]، ابن حزم رحمہ اللہ [کتاب الفصل فی الملل والأھواء والنحل لابن حزم ص ۲۹ طبع ۱۹۲۸ء]، القشیری رحمہ اللہ [إبراز المعانی لأبی شامہ، ص۲۷۵، شرح شاطبیہ]، الحریری رحمہ اللہ [درۃ الغواص ص ۹۵]، ابن المنیر رحمہ اللہ [الانتصاف علی الکشاف :۱/۴۷۱]، الدمامینی رحمہ اللہ [المواھب الفتحیہ :۱/۵۴ من اللغۃ والنحو، ص۹۷]، ابن الجزری رحمہ اللہ [منجدالمقرئین، ص۲۴۱]، السیوطی رحمہ اللہ [الاقتراح:۴۸] اور ان کے علاوہ ہر دور کے کبار علماء کرام ہیں ۔ میں نے اختصار کے ساتھ ان کی طرف اشارہ کیا ہے۔میں اس میدان میں اکیلا نہیں ہوں اور نہ ہی میں اس کام کا آغاز کرنے والاہوں ۔ مجھ سے پہلے تاریخ کے ہر دور میں قرآن کریم کا دفاع کرنے والے موجود رہے ہیں ۔ جب ان علماء کی آواز ماضی کی تاریخ میں دبتی ہوئی محسوس ہوئی تو میں نے اس پیغام کو دورِ حاضر کے علماء کے سامنے پیش کیا ہے۔ تاکہ وہ نص قرآنی پراعتراض کرنے والوں کے خلاف میری مدد کریں ۔ نحو کا سماعی مصادر سے تعلق بسا اَوقات یہ بات کہی جاتی ہے کہ دنیا کی ہر معروف زبان کی خاص نحو(گرائمر) ہوتی ہے اور یہ گرائمر ایسے قواعد پر مشتمل ہوتی ہے، جسے علماء نے اس زبان کے اسلوب سے اَخذ کیا ہوتاہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہماری
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter