Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

451
ہوگی۔ نحوی قاعدہ وضع کرنے میں قرآن کریم کو مصدر اوّل بنایا جائے گا اور اسے سماع کے دیگر تمام مصادرپر مقدم رکھا جائے گا۔خاص طور پر شعر کے مصدر سے، جس سے زمانہ قدیم سے نحاۃ استدلال کرتے رہے، اسے سب سے زیادہ استعمال کیا،یہاں تک کہ یہ رائج نحو میں پہلے نمبرپر آگیا۔ یہی سے خرابی پیدا ہوئی۔ اسی لیے اس کی اصلاح کرنا واجب ہوگیا اور اس کی صورت یہ ہے کہ سماع کے مصادر میں قرآن کریم کو صحیح جگہ پر رکھا جائے۔اسے شعر پر مقدم کیاجائے۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ نحوی قاعدہ مستنبط کرتے وقت قرآن کریم کو پہلے نمبر پر رکھا جائے گا اور شعر کا مقام اس کے بعد آئے گا۔ اس تقدیم و تاخیرکا فائدہ اختلاف کے وقت ظاہر ہوگا یعنی جب قرآن کریم سے مستنبط شدہ قاعدہ شعر سے مستنبط ہونے والے قاعدے کے خلاف ہوگا تو اس صورت میں ہم پر لازم ہے کہ ہم عربی شعر پر نص قرآنی کومقدم ٹھہرائیں ۔ یہی وہ کوشش ہے جس کے لیے یہ مضمون لکھا گیاہے اورمیں نہیں سمجھتا کہ قرآن کریم کو دوسری نصوص پر مقدم رکھنے کے بارے میں اس موقف سے کوئی اختلاف رکھتا ہو۔ اَ ہداف اس بحث کے متعدد مقاصدہیں جن میں سے میری نظر میں درج ذیل اہم ہیں : ۱۔ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ قرآن مجید کی خدمت کی جائے تاکہ ہر قسم کے قاعدے اور ضابطے کے لیے یہ مصدر اوّل بن جائے۔ انہی میں سے نحو کے قواعد اور قوانین ہیں ۔ سوچ یہ ہے کہ ہمارے تمام دینی اور علمی معاملات میں قرآن کافیصلہ ٹھوس بنیاد بن جائے۔ قولی اور عملی طور پر اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دستور بنا لیاجائے۔ ۲۔ عربی نحو کی خدمت:عربی زبان کی گرائمر کی اس طرح سے حفاظت کی جائے کہ اس کی بنیاد مضبوط ہو، اس کی حفاظت کی جائے اور اس کاانحصار قرآن کریم کی نص پر ہو۔ ۳۔ سابقہ گفتگو کا عملی فائدہ:اب تک جو گفتگو ہوچکی ہے اس کا عملی فائدہ حاصل کیا جائے۔اس کی صورت یہ ہے کہ درس و تدریس میں مشغول علماء کے سامنے نحو قرآنی کا تصور واضح ہوجائے۔ قرآنی نصوص کی روشنی میں رائج نحو کے جن قواعد کی اِصلاح کی ضرورت ہے۔ ان کی اصلاح کردی جائے۔اس سے نحو بھی درست ہوجائے گی اور اس سے استفادہ بھی آسان ہوجائے گا۔ ۴۔ عمومی طور پر اسلام اور مسلمانوں کی خدمت: اپنی عظیم الشان ہمیشہ رہنے والی وراثت کومقدم کرنے کے ساتھ اسلام اور اہل اسلام کی خدمت ہوگی۔ تبیین و وضاحت عربی زبان کے قواعد کی وسعت سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ تمام مضبوط شواہد کو جمع کئے ہوئے ہے اور ان میں سے اہم ترین نص قرآنی ہے اور یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ نص قرآنی سے قاعدہ اَخذ کرنا اسے تاویلات اور فلسفوں سے بچاتا ہے۔ ایسی تاویلات جو صدیوں سے چلی آرہی ہیں ، بعد والے پہلوں سے اسی طرح کسی تردید کے بغیر نقل کرتے چلے آرہے ہیں ۔جس سے یہ تاویلات رائج نحو کا حصہ بن چکی ہیں اور لوگ ان کے عادی بن چکے ہیں ۔ نحو کی صحیح اورمضبوط بنیاد یہ ہے کہ قرآن کریم کو اصل بنایاجائے اور نحو اس کے تابع ہو۔
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter