Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

450
٭ اس مضمون کو تین عناوین میں تقسیم کیا گیاہے۔ ۱۔ اس کاآغاز اور ارتقاء ۲۔ اس نظریہ کی اَساسی بنیادیں ۳۔ تطبیق کی صورتیں منہج بحث اس بحث میں میرامنہج مختلف پہلوؤں کاحامل ہوگا۔ میں نے طویل غوروفکر کے بعد استقراء،تحلیل اوراستنتاج کے طریقوں میں تطبیق دی ہے۔یہ غوروفکر میری زندگی کالازمی حصہ ہے۔ میں نے اس بحث میں ہرقاعدے کے لیے نص قرآنی کو بنیاد بنایا ہے۔ شروع سے آخر تک تمام قواعد نحویہ کو قرآنی نصوص پرپیش کیا ہے۔ ان میں سے جو قرآن کے موافق ہے، ہم نے اس پر اعتماد کیاہے۔اس کیفیت کے بعد کہ رائج نحو میں معاملہ اس کے برعکس ہو، کیونکہ عام طور پر نحوی قاعدہ عربی شعر سے مستنبط کرکے بنایا گیا ہے۔ پھر اس کے بعد قرآن مجید دوسرے، تیسرے یا اس کے بھی بعد کے مرتبے میں آتا ہے،کیونکہ وہ کلام عرب کو کسی بھی دوسری نص پر ترجیح دیتے تھے اور جیساکہ معلوم ہے کہ کلام عرب کے مختلف فنون ہیں ۔ ان میں سے شعر، فنی نثر اور عربوں کے ہاں رائج نثر جو وہ روزمرہ زندگی کی بول چال میں استعمال کرتے ہیں ، جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ تدوین کے دور میں جب وہ کوئی کلمہ بدوی عرب کی زبان سے سن لیتے تو پھولے نہ سماتے اور یہ سماعت نحوی یا لغوی قاعدہ بناتے وقت ان کی مدد کرتی اور بسا اَوقات وہ اسے دوسری تمام نصوص پرمقدم رکھتے اگرچہ یہ نص متواتر قراءت ہی ہوتی، اس کی تفصیل عنقریب آرہی ہے۔ میں نے اپنے سابقہ دروس میں نحویوں کے مذاہب اورمدارس میں فرق کیا ہے۔ مثلاً بصری، کوفی، بغدادی، لیکن اس بحث میں ،میں اس تفریق کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ میرے نزدیک وہ تمام نحاۃ ہیں اور ان کے مدمقابل دوسرا فریق معتمد قراء اور ان کی متواتر قراءات کا ہے۔ دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ بحث دو باتوں پر قائم ہے: ۱۔ ایک طرف قراءات متواترہ کی نص قرآنی ہے۔ ۲۔ دوسری طرف اپنے اختلاف کے باوجود، تمام قراء ہیں ۔ اس بحث کے دوران ہم دیکھیں گے کہ نص قرآنی اور اس کے فصیح متواتر استعمال کے بارے میں نحویوں کا کیاموقف ہے۔ اس سے قرآنی نحو اور رائج نحو کے درمیان اتفاقی اور اختلافی پہلو واضح ہوجائیں گے۔ اس بحث کے محرکات:(دوافع) اس بحث کے بہت سے محرکات ہیں ۔ ان میں سے سب سے زیادہ جس نے مجھے اس بحث کے لیے آمادہ کیا، وہ تمام میدانوں میں قرآن کریم کا دفاع کرنا ہے۔ اگرچہ یہ میدان میرے لیے کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مثلاً نحو کا میدان، اس میں میرا تخصص ہے۔ میں نحو سے بے پناہ محبت کرتا ہوں ،لیکن کتاب اللہ کا دفاع اورکسی چیز کی محبت مختلف چیز ہے۔ قرآن مجید کی نحو اور قراءات کے میدان میں تدریس کی مشغولیت کی وجہ سے میرا نحو میں شوق بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور اسی سے مجھے حرص پیدا ہوئی کہ نحو کے بعض قواعد کی تعدیل کروں ،یہ تعدیل قرآن کریم کے تمسک پر قائم
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter