Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

439
﴿وَیَدْعُ الاِنْسَانُ بِالشَّرِّ﴾ [الإسراء :۱۱] ﴿وَیَمْحُ اللّٰہ الْبَاطِلَ﴾ [الشوریٰ:۲۴] ﴿یَدْعُ الدَّاعِ﴾ [القمر:۷] ﴿سَنَدْعُ الزَّبَانِیَۃ﴾ [العلق:۱۸] امام دانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہاں واؤ کو ضمہ کی موجودگی کے سبب حذف کیاگیا ہے۔ کیونکہ ضمہ واؤ سے کفایت کرجاتا ہے، یاکسی اور معنی کی وجہ سے حذف کیا گیا ہے۔ مگر امام سیوطی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ امام مراکشی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان چاروں افعال کے آخر سے واؤ کاحذف، سرعت ِ وقوع الفعل اور سہولت عمل الفاعل پردلالت کرتاہے۔ کلمہ [یَدْعُ الانسان] میں واؤ کا حذف، اس امر پر دلالت کرتاہے کہ شر انسان پر آسان ہے اور انسان اس کی طرف جلدی کرتاہے، جیسا کہ نیکی کی طرف جلدی کرتا ہے۔ کلمہ [یَمْحُ اللّٰہ الْبَاطِلَ] میں باطل کے بہت جلد مٹ جانے کی طرف اشارہ ہے۔ کلمہ [یَدْعُ الدَّاعِ] میں تیزی سے دُعاکرنے اور اس کے بہت جلد قبول ہوجانے کی طرف اشارہ ہے۔ کلمہ [سَنَدْعُ الزَّبَانِیَۃ] میں سرعت ِ فعل اور شدتِ پکڑ کی طرف اشارہ ہے۔ وَصَٰلِحُ الْمُؤْمِنِینَ کلمہ [وَصَٰلِحُ] اسم کے آخر سے واؤ کو حذف کردیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَصَٰلِحُ المؤمنین﴾ [التحریم:۴] یہ اصل میں ﴿وَصَٰلِحُو المؤمنین﴾ تھا۔ امام دانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہاں واحد کا صیغہ، جمع کا معنی دیتاہے۔نیز اس اسم کے آخر سے واؤ کاحذف سرعت اور مومنوں کی وحدت پردلالت کرتا ہے۔ وَأکُنْ من الصَّٰلِحینَ کلمہ [وَأکُنْ] فعل کے وسط سے واؤ کو حذف کردیاگیاہے۔ کیونکہ اصل فعل تھا [وأکون من الصالحین] اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿ فَأصَّدَّقَ وَأکُنْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ﴾ [المنافقون:۱۰] یہاں اس کلمہ [وَأکُنْ] کے وسط سے واؤ کا حذف، دونوں افعال کی جلد از جلد ادائیگی پر دلالت کرتاہے۔ ٭ نون کا حذف: ٭ قرآن مجید میں دو کلموں کے شروع سے نون کو حذف کردیاگیا ہے۔ ﴿ فَنُجِّیَ من نَّشَآئُ ﴾ [یوسف :۱۱۰] ﴿ وَکَذٰلِکَ نُجِّی الْمُؤمِنِینَ﴾ [الأنبیاء: ۸۸]
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter