Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

432
٭کبھی کسی شے کے چھوٹے پن پردلالت کرتا ہے، جیسے: [غُلَٰم]، [کِذَّٰبًا] ٭کبھی سرعت پردلالت کرتاہے، جیسے : [الصَّٰعِقَۃ] ، [الخَٰلِقُ]، [أو إطْعَٰمٌ فِی یَوْمٍ ذِی مَسْغَبَۃٍ] ٭کبھی تخلیق میں کمزوری اور جلدبازی پردلالت کرتاہے، جیسے: [وَالْقَوَٰعِدُ مِنَ النِّسَآئِ] ،[الْیَتَٰمَٰی] ٭کبھی متعدد صفات ِمشترکہ کو جمع کرنے والے کے وجود پر دلالت کرتاہے، جیسے :[الظَّٰلِمِین]، [ الکَٰفِرِین] ٭کبھی سکون اور اطمینان پردلالت کرتاہے، جیسے: [أَمْوَٰتًا] ٭کبھی حکم دینے اورمعنی کی قطعیت پر دلالت کرتا ہے، جیسے: [الإسْلَٰم]، [الإیمَٰن]، [میثَٰقَکُمْ] ٭کبھی کسی شے کی حدود کی تنگی پردلالت کرتا ہے، جیسے: [الطَّلَٰقُ] حذف الف کی چند معروف مثالیں وَالصَّاحِبِ،لِصَٰحِبِہ، صَٰحِبَۃ قرآن مجید میں کلمہ [صَاحِبُہ] ثبوت الف کے ساتھ آٹھ(۸) مقامات پر وارد ہے اور کلمہ [صَٰحِبَۃ] ثبوت الف کے ساتھ کہیں بھی وارد نہیں ہے۔(یعنی ہرجگہ بحذف الف وارد ہے) اسی طرح کلمہ [لِصَٰحبِہ] بدون الف چار(۴) مقامات پر وارد ہے۔ ٭بعض آیات قرآنیہ میں کلمہ [صَٰحِبِہ] اور کلمہ [صَٰحِبَۃ] بدون الف وارد ہے، جو قرب اور التصاق کے معنی پردلالت کرتا ہے۔ جیساکہ سورۃ الکہف کی آیت نمبر۳۴ میں اللہ تعالیٰ دو باغوں کی مالک کی گفتگو کو ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں ۔﴿ فَقَالَ لِصَٰحِبِہٖ وَھُوَ یُحَاوِرُہٗ ﴾ یہاں کلمہ [لِصَٰحِبِہٖ] بدون الف وارد ہے۔ جو اس اَمر پر دلالت کرتاہے کہ وہ شخص اپنے ساتھی کو ایمان و صحت میں اپنا قریبی اور ہم خیال تصور کرتا تھا۔ لیکن جب وہ شخص(باغوں کا مالک) اللہ کا کفر کرنے لگا اور قیامت کاانکار کردیا تو فوراً قرآن مجید کا رسم اور کتابت متغیرہوگئی۔ اسی لیے اگلی آیات میں کلمہ [صَاحِبُہ] ثبوت الف کے ساتھ وارد ہے، جو ان کے درمیان زمانی ومکانی صحبت کے باوجود انفصالِ ایمانی پردلالت کرتاہے۔ اللہ تعالیٰ اس سورت کی آیت نمبر ۳۷ میں فرماتے ہیں :﴿قَالَ لَہٗ صَاحِبُہُ وَھُوَ یُحَاوِرُہَ اَکَفَرْتَ بِالَّذِیْ خَلَقَکَ﴾ اس معنی کی وضاحت اس امر سے بھی ہوتی ہے کہ جہاں بھی اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوان کی قوم کی طرف منسوب کرکے بیان کیا ہے، وہاں کلمہ [صَاحِبُکُمْ، صَاحِبُھُمْ] ثبوت الف کے ساتھ وارد ہے۔ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور قوم کے درمیان انفصالِ ایمانی پر دلالت کرتا ہے۔ باوجودیکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم زمان و مکان میں ان کے ساتھ رہتے تھے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : .... ﴿ مَا بِصَاحِبِکُمْ مِنْ جِنَّۃٍ﴾ [سبأ:۴۶] ....﴿ مَا ضَلَّ صَاحِبُکُمْ وَمَا غَوٰی﴾ [النّجم:۲] ....﴿ وَمَا صَاحِبُکُمْ بِمَجْنُوْنٍ ﴾ [التّکویر:۲۲] ....﴿ مَا بِصَاحِبِھِمْ مِنْ جِنَّۃٍ ﴾ [الأعراف:۱۸۴] مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے تذکرہ میں کلمہ [لِصَٰحِبِہ] بدون الف وارد ہے۔﴿ اِذْ
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter