Maktaba Wahhabi

423 - 933
’’اللہ کی نشانیوں میں سے زمین وآسمان کاپیداکرنااورتمھاری زبانوں اوررنگوں کااختلاف ہے۔اس میں عالموں کیلئے نشانیاں ہیں ۔‘‘ [ الروم : ۲۲] اختلاف قراء ات اس آیت میں میں کلمہ للعالمین کے اندر دوقرا ء تیں ہیں : نمبر ۱۔ لام کے کسرہ کے ساتھ جو کہ عالِم(جاننے والا)کی جمع ہے۔امام حفص رحمہ اللہ کی روایت ہے۔ نمبر۲۔ لام کے فتحہ کے ساتھ ،یہ عالَم(جہان) کی جمع ہے،یہ امام حفص رحمہ اللہ کے علاوہ باقی سب کی قراءت ہے۔ [النشر:۲/۳۴۴] توجیہ ومعنی قراء ات امام ابو حیان نحوی رحمہ اللہ امام حفص رحمہ اللہ کی قرا ء ت بکسر لام کی توجیہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں : ’’إذِ المنتفع بھا اِنّما ھم أھل العلم کقولہ تعالیٰ وما یَعقِلُھا إلّا العالِمُونَ﴾ [العنکبوت:۴۳] [البحر المحیط:۷/۱۶۷] ’’زبانوں کے اختلاف سے توصرف علماء ہی فائدہ اٹھاسکتے ہیں ،جیسے اللہ تعالیٰ کافرمان ہے :اس کو صرف عالم سمجھتے ہیں ۔‘‘ اسی طرح اما م ابن خالویہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ’’والحجۃ لمن کسر أنہ جعلہ جمعَ عالِمٍ؛ لأنّ العالِم أقرب إلی الاعتبار من الجاھل‘‘ ’’جس نے کسرہ سے پڑھاہے ،اس نے اس کو عالم کی جمع پڑھاہے؛اس لئے کہ عالم جاہل سے زیادہ ادراک کے قریب ہوتاہے ۔‘‘ آگے لکھتے ہیں : ’’فإن قیل فما وجہ دخول الحیوان والجماد فی جملۃ من یعتبروھما لا یعقلان ذلک ؟ فقیل: إنّ اللفظ وإن کان عاما ،فالمراد بہ الخاص ممن یعقل‘‘ [الحجۃ، ص ۱۷۸] ’’اگرکہاجائے کہ دوسری قراءت جو کہ بفتحہ لام ہے اس پر یہ اشکال ہوتا ہے کہ اس میں توحیوانات اورجمادات بھی داخل ہوجاتے ہیں ،حالانکہ زبانوں کے اختلاف کو بطورِ اللہ تعالیٰ کی نشانی کے سمجھنا اور اس کا ادراک کرنا غیر عالم کے لیے مشکل ہے۔ تویہ جواب دیا جائے گاکہ کہ لفظ اگرچہ عام ہے، لیکن اس سے مراد خاص ہے۔‘‘ نتیجہ قراء ات ان دو قرا ء توں میں سے بکسر لام والی قر اء ت کا معنی تو بالکل واضح ہے۔صرف فتحہ والی قراءت پراشکال ہوتاہے۔تواس کی تفصیل یہ ہے کہ اس آیت میں چونکہ تین چیزوں کا ذکر ہے : ۱۔ زمین وآسمان کی پیدائش ۲۔ زبانوں کا اختلاف ۳۔ انسانی رنگوں کا اختلاف ان میں سے زمین وآسمان کی پیدائش، اور انسانی رنگوں کے مختلف ہونے کاادراک عالِم اور غیر عالِم دونوں کے لیے آسان ہے۔ لہٰذا بفتحہ لام والی قرا ء ت کو اگر عمومی معنی پر بھی رکھا جائے تو کوئی اشکال نہیں ہوتا۔ البتہ بکسر لام والی قر اء ت سے اس بات کی طرف اشارہ ہوتاہے کہ زبانوں کے مختلف ہونے کا اللہ کی نشانی کے طورپرصحیح ادراک
Flag Counter