Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

413
امام ابن حاجب رحمہ اللہ(م۶۴۶ھ) لکھتے ہیں : ’’القراءات السبع متوا ترٌ لو لم تکن متواترۃً لکان بعض القرآن غیر متواترٍ کمَلِکِ ومٰلِکِ ونحوِھا، وتخصیص أحدھما تحکم باطل لاستوائِھما‘‘ [منتہی الوصول والامل فی علمی الاصول والجدل:ص ۳۴] ’’سات قراء تیں متواتر ہیں ۔اگر یہ متواتر نہ ہوں تو قرآن کا بعض حصہ غیر متواتر بن جائے گا ۔جیسے ملک اور مالک ،اور اس طرح کی اور قرا ء تیں ، اور ان دونوں میں سے کسی ایک کی تخصیص کرنا سینہ زوری ہے(باطل فیصلہ ہے) اس لئے کہ یہ دونوں برابر ہیں ‘‘۔ آسان الفاظ میں یہ کہاجاسکتاہے کہ اگر روایت حفص قطعی طورپر قرآن ہے، توجن اَساتذہ سے روایت حفص منقول ہے انہی اساتذہ سے باقی قراء تیں بھی منقول ہیں ۔ تویہ کیسے ہوسکتاہے ایک ہی سند سے آنے والی ایک قراءت تومتواتر شمارہو اوردوسری ناقابل اعتبار بن جائے....؟ علامہ شوکانی رحمہ اللہ(م۱۲۵۰ھ)إرشادالفحول میں لکھتے ہیں : ’’والحاصل:أن ما اشتمل علیہ المصحف الشریف واتفق علیہ القراء المشہورون فھو قرآن،وما اختلفوا فیہ فإن احتَملَ رسمُ المصحف قراءۃ کلّ واحد من المختلفین مع مطابقتہا للوجہ الإعرابی والمعنی العربی،فھی قرآنٌ کلّھا،وإن احتمل بعضَہا دون بعض،فإن صحّ إسناد ما لم یحتملہ،وکانت موافقۃ للوجہ الإعرابی،والمعنی العربی، فھی الشاذّۃُ ولھا حکمُ أخبار الآحاد فی الدلالۃ علی مدلولِھا،وسوائٌ کانت من القراءات السبع أو من غیرھا وأمّا مالم یصحّ إسنادہ ممّالم یحتملہ الرسم فلیس بقرآنٍ ولا منزلٍ منزلۃ أخبار الآحاد‘‘ [إرشاد الفحول الی تحقیق الحق من علم الاصول: ۱/۸۲ ] ’’حاصل یہ کہ جس چیز پر مصحف ِ شریف مشتمل ہے اور مشہور قراء اس کے اوپر متفق ہیں تو وہ قرآن ہے۔ اورجس میں ان کا اختلاف ہوا ہے تو اس کی دو صورتیں ہیں : (ا) مصحف کا رسم دونوں مختلف قراء توں کا احتمال رکھتا ہے ،اور یہ دونوں قراء تیں اعرابی وجہ اور معنی کے مطابق ہیں تو یہ سب بھی قرآن ہیں ۔ (ب) اگر مصحف کارسم ایک کااحتمال رکھے اور دوسری قراءت کا احتمال نہ رکھے، تو پھر دو صورتیں ہیں : (أ) اس غیر محتمل قراءت کی اسناد صحیح ہے اور وہ اعرابی وجہ اور معنی عربی کے موافق ہے،تو پھر وہ شاذ قراءت ہے، اوراپنے مدلول پر دلالت کرنے میں اس کا حکم خبر واحد کی طرح ہے ۔ عام ہے کہ یہ قراءات سبعہ میں سے ہو یا نہ ہو۔ (ب)اور وہ قراءت جس کا رسم میں احتمال نہ ہو اور اس کی اسناد بھی صحیح نہ ہو تو پھر وہ قرآن نہیں ہے اور نہ ہی اس کوخبر واحد کے درجے میں رکھا جائے گا ۔‘‘ دوقراء تیں مثل دوآیتیں جب کسی کلمہ قرآنی میں دومتواترقراء تیں ہوں تومفسرین وفقہاء کے نزدیک وہ دوآیات کی طرح ہیں ۔ان کی تفسیر اسی طرح کی جائے گی جس طرح ایک مسئلہ میں واردہ دو آیات کی تفسیرکی جاتی ہے۔چنانچہ أحکام القرآن للجصاص میں ہے:
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter