Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

399
’’کان أبو جعفر رجلا صالحا یقریٔ الناس فی المدینۃ‘‘ [غایۃ النہایۃ لابن جزری: ۲/۳۴۲] ’’ابوجعفر رحمہ اللہ صالح آدمی تھے اور مدینہ میں لوگوں کو قرآن پڑھاتے تھے۔‘‘ ٭ اسی طرح امام نافع رحمہ اللہ کی قراءت کے بارے میں آپ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’قراءۃ أہل المدینۃ سنۃ‘‘[أحسن الاثر:ص۱۲] ’’اہل مدینہ کی قراءت سنت ہے۔‘‘ آپ رحمہ اللہ سے مزید دریافت کیا گیا کہ کیااس سے مراد امام نافع رحمہ اللہ کی قراءۃ ہے توآپ نے اِثبات میں جواب دیااور جب امام موصوف سے نماز کے شروع میں بسملہ جہر سے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’سلو نافعا فکل علم یسأل عنہ أہلہ،ونافع إمام الناس فی القراءۃ‘‘[لطائف الارشادات: ۱/۹۴] ’’یہ سوال امام نافع رحمہ اللہ سے کرو، کیونکہ ہر علم سے متعلق اس کے اہل سے سوال کرنا چاہیے اور نافع قراءۃ میں لوگوں کے امام ہیں ۔‘‘ ٭ امام شافعی رحمہ اللہ امام نافع کی قراءت کے بارے میں فرماتے ہیں : ’’قراءۃ نافع سنۃ‘‘ [لطائف الارشادات: ۱/۹۴]’’امام نافع کی قراءت سنت ہے۔‘‘ ٭ جب امام احمد رحمہ اللہ سے آپ کی پسندیدہ قراءت کے بارے میں دریافت کیا گیاتوآپ نے اہل مدینہ یعنی امام نافع رحمہ اللہ کی قراءت کی طرف اِشارہ فرمایا۔ سابقہ بحث کے مطالعے سے اس بات کا اندازہ کرنا مشکل نہیں ہے کہ فقہاء کرام متعدد قراءات کا خصوصی التزام کیا کرتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ وہ قراءت متواترہ اور غیرمتواترہ، قراءت مقبولہ اور غیر مقبولہ کے مابین خوب تمیز روا رکھتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔فقہاء کرام دو مختلف المعنی متواتر قراءات پر عمل کو واجب قرار دیتے ہیں اوران کے نزدیک ان دونوں میں سے ایک کو دوسری پر اولویت حاصل نہیں ہے۔ احکام القرآن میں ہے: ’’والقرا ء تان کالآیتین یجب العمل بہما‘‘ [أحکام القرآن لابن العربی: ۱/۱۴۹] ’’دو قراءات دو آیات کی طرح ہیں ان دونوں پر عمل کرنا واجب ہے۔‘‘ ٭ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ قراءاتِ قرآنیہ کے متعلق فرماتے ہیں : ’’قراءات کی معرفت اور ان کو حفظ کرناایسی سنت ہے جس کی اتباع کی گئی ہے اور بعد میں آنے والوں نے اسے پہلوؤں سے اَخذ کیا ہے۔‘‘[مجموع الفتاوی:۱۳/۴۰۴] علاوہ ازیں شیخ موصوف رحمہ اللہ قراء عشرہ سے متعلق علماء کرام کا مؤقف بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں : ’’علماء کرام میں سے کسی ایک نے بھی قراءت عشرہ کا انکار نہیں کیا،لیکن سوائے اس کے جو علم قراءت سے ناواقف ہے یا جس تک قراءاتِ قرآنیہ پہنچ نہیں سکیں ۔ اس کے بعد مزید لکھتے ہیں کہ ’’اگر کوئی شخص مغربی بلاد اِسلامیہ میں سکونت پذیر ہے اور اس تک بعض قراءات نہیں پہنچیں تو وہ ایسی قراءات پڑھنے سے گریز کرے جن سے وہ نابلد ہے۔‘‘ [مجموع فتاوی: ۱۳/۳۹۳،۳۹۴] قراءاتِ شاذہ سے متعلق فقہاء کی آراء قراءاتِ شاذہ کو بطورِ دلیل اختیار کرنے میں فقہاء کرام کے دو مذاہب ہیں :
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter