Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

310
کے تعامل و تواتر کو ثابت کرتا ہے۔ آج بھی برصغیر کے ہربڑے مذہبی ادارے مثلاً دارالعلوم دیوبند(۱۲)جامعہ ڈابھیل(۱۳) وغیرہ میں قراءت سبعہ کی درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے، اس فن پر بلامبالغہ کئی ہزار کتب اور ان کی شروحات مختلف زبانوں میں لکھی جاچکی ہیں ، میرے اندازہ کے مطابق تقریباً پچاس قرآنی نسخوں پر مختلف ادوار میں قراءت سبعہ و عشرہ حواشی پر تحریر کی جاچکی ہیں ، یہ نسخے آج بھی مطبوعات و مخطوطات کی صورت میں محفوظ ہیں ، البتہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس موضوع پر زیادہ مواد عربی میں ہے، مثلاً احمد بن محمد البناء رحمہ اللہ کی اتحاف فضلاء البشر بالقرأت الأربعۃ عشر(دو جلد) ڈاکٹر محمد سالم رحمہ اللہ کی المغنی(تین جلدیں )، الدکتور احمد مختار عمر رحمہ اللہ کی معجم القراءت القرآنیۃ(پانچ جلدیں )، ابی محمد مکی رحمہ اللہ کی کتاب الکشف عن وجوہ القراءات(دوجلد)، محمد بن الجزری رحمہ اللہ کی کشف النظر(تین جلدیں ) ، حجیت قراءت پر مختلف کتب کے ساتھ مستقل مضامین بھی لکھے گئے ہیں ، مثلاً صہیب احمد میر محمدی رحمہ اللہ کی دفاعاً عن قراءات المتواترہ ، جبیرۃ الجراحات فی حجیۃ القراءات، مکتبۃ بیت السلام الریاض،ابی الفتح ابن جنی رحمہ اللہ کا مضمون المحتسب فی تبیین وجوہ شواذ القراءات والایضاح عنہا(مجمع دمشق مج ۴۲۔۱۹۶۷۔ ۱۹۶۸ء)احمد نصیف الجنانی رحمہ اللہ کا مضمون انتصار قراءۃ ورش(الرسالۃ الإسلامیۃ)(ع ۱۱۲، ۱۳۹۸ھ) سبیع حمزۃ حاکمی رحمہ اللہ کا مضمون حجۃ القراءات لابن زنجلہ(مجمع دمشق مج ۵۶ـ ۱۹۸۱ھ) عبدالرحمن السید رحمہ اللہ کا مضمون گولڈزیہر اور قراء ات(المربد س۱۔ع ۱ ۔ ۱۹۸۱ء) عبدالعال سالم مکرم رحمہ اللہ کا مضمون حول نسبۃ کتاب الحجۃ فی القرأت السبع لابن خالویۃ(اللسان العربیمج۹ ج۱، ۱۹۷۲ء) وغیرہ تعارف فن قراء ت قراءت کی جمع قراءات ہے، یعنی مختلف قراء تیں ، قراءت اس علم کو کہتے ہیں جس سے کلماتِ قرآنیہ میں قرآن کے ناقلین کا وہ اتفاق اور اختلاف معلوم ہو جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سن لینے کی بنا پر ہے، نہ کہ اپنی رائے کی بناپر(۱۴) قراءت کا موضوع کلماتِ قرآنی ہیں ، جس سے تحریف و تغیر اور غلطی سے محفوظ رہا جاتاہے۔ اسی لئے اس کا سیکھنا اور سکھانا واجب علی الکفایہ ہے۔(۱۵) جیسا کہ ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((أنزل القرآن علی سبعۃ أحرف)) (۱۶) ’’یعنی قرآن کریم سات أحرف کی صورت میں نازل کیا گیا ہے۔‘‘ قرآن کریم اس وقت جس رسم خط میں شائع ہوتا ہے یہ توقیفی اور سماعی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم و املاء سے ثابت و منقول ہے اور لوح محفوظ کی ہیئت کتابت اور رسم خط کے مطابق منزل من اللہ ہے۔ اس میں کسی رائے اور قیاس کو دخل نہیں ہے، اس کی اتباع لازم اور مخالفت حرام ہے۔(۱۷)رسم خط کی بنیادی طور سے ۱۲ قسمیں شمار کی گئی ہیں ۔(۱۸)یہی وجہ ہے ہندی انگریزی یا کسی اور رسم خط میں قرآن کریم لکھنا ناجائز ہوگا۔ (۱۹) ان زبانوں کے حروف ہجاء بھی عربی سے جدا ہیں ۔
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter