Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

307
الاسلام فیہ واحدۃ،حدودھا وقراء تھا،وأمراللّٰہ فیھا واحد؟ ولو کان من الحرفین حرف یأمر بشيء ینھی عنہ الآخر کان ذلک الاختلاف ولکنہ جامع ذلک کلہ ومن قرأ علی قراءۃ فلا یدعھا رغبۃ عنھا،فإنہ من کفر بحرف منہ کفر بہ کلہ‘‘ ’’تم قرآن مجید میں کسی قسم کا جھگڑا اور اختلاف نہ کرو۔نہ یہ ایک دوسرے کے مخالف ہے اور نہ ایک دوسرے کو ساقط کرتاہے۔کیا تم دیکھتے نہیں کہ شریعت اسلامی ایک ہی،اس کی حدود اور قراءات میں اللہ تعالیٰ نے ایک ہی بات کاحکم دیاہے،اگر ایک حرف کسی بات کا حکم دے اور دوسرا اس سے روکے تویہ اختلاف ہوتا،لیکن یہاں تو ان کو جمع کیا جاسکتا ہے کوئی شخص کسی قراءت کو بے رغبتی کرتے ہوئے نہ چھوڑے۔ جس نے ایک حرف کابھی انکار کیا اس نے مکمل(قرآن مجید) کاانکار کیا۔‘‘ ابن جزری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس بات کی طرف اِشارہ کیا ہے۔ جب آپ کے سامنے دو مختلف حروف پر قرآن مجید پڑھنے والوں کا معاملہ آیا تو آپ نے ان میں سے ایک کو کہا:أحسنت۔ دوسری روایت کے لفظ ہیں أصبت۔ ’’تم نے صحیح پڑھا ہے۔‘‘ اور دوسرے سے فرمایا:ھکذا أنزلت، اسی طرح یہ نازل ہوئی ہے ۔ آپ نے دونوں کی تصویب فرمائی اور واضح کردیاکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآن مجید اسی طرح مختلف حروف میں نازل کیا گیا ہے۔اس سے ہمیں یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ قراء کااختلاف فقہا کے اختلاف سے مختلف ہے۔ قراء کااختلاف سارے کاسارا حق اور درست ہے، اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کاکلام ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے جبکہ فقہاء کااختلاف اجتہادی ہے۔ ہرمذہب دوسرے کی نسبت سے درست ہے، لیکن خطا کا احتمال رکھتا ہے۔ قراءت اور حروف کی نسبت جن صحابہ کرام یا ان کے علاوہ دیگر لوگوں کی طرف کی جاتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ سب سے زیادہ قراءۃ کرنے والے اور ضبط کرنے والے تھے۔ یہ دوسروں کے نسبت اس فن کے ساتھ زیادہ وابستہ اور منسلک رہے۔ یہی صورت حال ائمہ قراء اور ان کے رواۃ کی ہے۔ اس کامطلب یہ ہوا کہ اس قاری یاراوی نے لغت میں سے ایک وجہ کو اختیار کیا۔اسے دوسری وجہوں پرترجیح دی اور اس کے ساتھ مستقل طور پر وابستہ ہوگئے۔ یہاں تک کہ وہ اس میں معروف ہوگئے، زمانے میں ان کی تشہیر ہوگئی اور لوگ ان سے قراءۃ روایت کرنے لگے۔اس طرح اس قراءت یاروایت کی نسبت ان قراء اور راویوں کی طرف ہوگئی۔ ان کی طرف یہ نسبت اختیار اور دوام کی ہے، اختراع، رائے اور اجتہاد کی نہیں ہے۔ اسی طرح ہم آیت اور حدیث کاظاہری تعارض ختم کرسکتے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف قراءات کے حاملین سے فرمایا: ھکذا،أنزلت اس طرح آپ نے قراءات کے اسی اختلاف کو برقرار رکھااور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اَفَلَا یَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْآنَ وَلَوْ کَانَ مِنْ عِنْدِ غَیْرِاللّٰہ لَوَجَدُوْا فِیْہِ اخْتِلَافا کَثِیْرًا﴾ [النساء :۸۲] اس طرح حدیث اور آیت میں کوئی اختلاف باقی نہیں رہتا۔ ٭٭٭
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter