Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

304
بعض لوگ سمجھتے ہیں ۔سب سے پہلے چوتھی صدی ہجری میں ابوبکر بن مجاہد نے قراءات کو جمع کیا۔ اگر حدیث میں موجود سبعہ اَحرف سے یہ سات قراء یا ان کی قراءات مراد ہوتیں تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے لیے قرآن مجید پڑھنا ممکن نہ ہوتا ،کیونکہ یہ قراء تابعین کے بعد پیداہوئے ہیں ۔ اس کے بعد ان کی سبعہ قراءات مشہور ہوئیں ۔ قراءت حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ثقہ امام سے ایک ایک لفظ لیا جائے وہ اپنے امام سے لے ۔اس طرح اس کی سند رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچ جائے۔ اس طرح اس بات پر بھی سب کا اجماع ہے کہ اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ ہر کلمہ سات طریقوں سے پڑھا جائے، کیونکہ مشہور مذہب کے مطابق عملی طور پر اس کی ایک کلمہ میں بھی مثال نہیں ملتی۔ سبعہ احرف کی مراد کے بارے میں سب سے بہتر قول امام بیہقی، اَبہری اور اکثر علماء نے اختیارکیا ہے کہ سبعہ احرف سے لغات کی مختلف صورتیں مراد ہیں ۔ انہوں نے دلیل کے طور پر یہ آیت کریمہ پیش کی ہے: ﴿وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَعْبُدُ اللّٰہ عَلٰی حَرْفٍ﴾[الحج:۱۱] ’’لوگوں میں کوئی ایسا بھی ہے جوکنارے پر(شک کی حالت میں )عبادت کرتا ہے۔‘‘ حافظ ابوعمرو دانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرف کے معنی کی طرف دو پہلوؤں سے اشارہ فرمایاہے: ۱۔ قرآن مجید لغات کی سات صورتوں پر ناز ل کیاگیا۔احرف حرف کی جمع قلت ہے جس طرح فلس و أفلس۔ حرف سے وجہ بھی مراد لی جاتی ہے۔جیسا کہ اس آیت کریمہ میں آیا ہے: ﴿وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَعْبُدُ اللّٰہ عَلٰی حَرْفٍ﴾[الحج:۱۱] یہاں پر ’حرف‘ سے وجہ مراد ہے۔ یعنی اگر اسے نعمتیں ملتی رہیں ، معاملات درست رہیں اور وہ مطمئن ہو تو اللہ کی عبادت کرتا ہے اور اگر حالات بدل جائیں ، اللہ تعالیٰ سختی کے ذریعے اس کاامتحان لیں تو عبادت چھوڑ کر کفر اختیار کرتا ہے۔ اس طرح وہ ایک وجہ(صورت) میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتاہے۔ اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قراءات اور لغات کی مختلف وجہوں کا نام اَحرف رکھا ہے یعنی ان میں سے ہر صورت ایک وجہ ہے۔ ۲۔ قراءات کا نام وسعت کے طور پر ’احرف‘ رکھ دیاگیا ہے۔جیساکہ عرب کی عادت ہے وہ کسی چیز کا نام اس کے کسی حصے یا اس سے متعلق کسی چیز کے نام پر رکھ دیتے ہیں مثلاً کسی جملے کا نام اس کے کسی اسم پررکھ دیا جائے۔ کلمہ ’ترحیب‘ کے نام پر مقرر پوری تقریر کرجاتا ہے۔اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قراءت کا نام حرف رکھ دیا، اگرچہ وہ ایک لمبی کلام ہوتی ہے، کیونکہ اس کے کسی حرف میں ضمہ یا کسرہ کو تبدیل کردیا۔ کسی حرف کو دوسرے سے بدل دیا، کوئی کمی یا اضافہ کردیا۔جیساکہ قرآن مجید کی مختلف قراءات میں آتا ہے، تو عرب کی عادت کے مطابق اس میں سے حرف کا نام قراءۃ رکھ دیا۔ ابن جزری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اس معنی کا احتمال دونوں صورتوں میں پایاجاتاہے۔ان میں سے پہلا احتمال زیادہ قوی ہے۔ ’’سبعۃ أحرف، أی سبعۃ أوجہ‘‘ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے قول میں دوسرے معنی کا زیادہ احتمال ہے۔ جب آپ نے فرمایا: سمعت ھشاما یقرأ سورۃ الفرقان علی حروف کثیرۃ لم یقرئنیھا رسول اللّٰہ !۔ میں نے ہشام کو سورہ فرقان ان حروف پر پڑھتے ہوئے سنا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نہیں پڑھائے تھے۔ دوسری روایت کے لفظ ہیں :
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter