Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

303
’’إن اللّٰہ یأمرک أن تقریٔ أمتک القرآن علی حرف، فقال سل اللّٰہ معافاتہ ومعونتہ إن أمتی لاتطیق ذلک، ولم یزل یردّد المسألۃ حتی بلغ سبعۃ أحرف‘‘[صحیح مسلم :۸۲۱] ’’اللہ تعالیٰ آپ کوحکم دیتے ہیں کہ آپ اپنی اُمت کو قرآن مجید ایک حرف پر پڑھائیں تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سے اس کی مدد اور عافیت کا سوال کریں ، میری اُمت اس کی طاقت نہیں رکھتی۔ آپ اسی طرح سوال کرتے رہے یہاں تک کہ سبعہ اَحرف(میں قرآن مجید پڑھنے کی اِجازت) تک پہنچ گئے۔‘‘ جیسا کہ یہ بات پایۂ ثبوت تک پہنچ چکی کہ قرآن مجید سبعہ اَحرف میں نازل ہوا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل انبیاء کرام خاص قوم کی طرف بھیجے جاتے تھے جبکہ نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری دنیا کی تمام مخلوق کی طرف مبعوث کیا گیاہے۔وہ عرب جن کی زبان میں قرآن مجید نازل ہوا، ان کی لغات مختلف اور زبانیں جدا جدا ہیں ۔ ان کے لیے ایک لغت سے دوسری اور ایک حرف سے دوسرے حرف کی طرف منتقل ہونا نہایت مشکل ہے حتیٰ کہ بعض لوگ تو تعلیم اور علاج کے ذریعے بھی ایسا نہیں کرسکتے۔ ایسے میں اَن پڑھ بوڑھے اور خواتین وغیرہ کو دوسری لغت یا حرف کا مکلف بنادیاجاتا تو یہ حکم بجا لانا ان کی طاقت سے باہر ہوجاتا اور وہ اس کی اتباع نہ کرپاتے۔ امام ابن قتیبہ رحمہ اللہ اپنی کتاب ’المشکل‘ میں فرماتے ہیں ۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آسانی ہے کہ اس نے اپنے نبی کو حکم دیا کہ ہر اُمت اپنی لغت اور عادت کے مطابق پڑھ لے۔ ہذلی پڑھتے ہیں (عتی حین) ان کا ارادہ حتی حین کا ہوتا ہے، لیکن اس طرح سے وہ تلفظ اَدا کرتے ہیں ۔ اسدی لوگ(ألم إعھد إلیکم) مضارع کے کسرہ کے ساتھ، بنو تمیم ہمزہ کے ساتھ اور قریشی بغیر ہمزہ کے پڑھتے ہیں ۔ اسی طرح دوسرے لوگ قیل لھم وغیض الماء ضمہ کے اشمام کوکسرہ کے ساتھ، وبضاعتنا ردّت إلینا۔کسرہ کے اشمام کو ضمہ کے ساتھ، ما لک لا تأمنا۔ ضمہ کے اشمام کو ادغام کے ساتھ پڑھتے ہیں ۔ امام ابن قتیبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’اگر ان میں سے ہر فریق دوسری لغت کو اختیار کرنا چاہے تو ان کے لیے بہت مشکل ہے۔خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کے لئے۔ البتہ اگر کوئی اس کے لیے سخت محنت اور مسلسل ریاضت کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ رحمت اور محبت کا معاملہ فرماتے ہوئے، اس کے لیے یہ کام آسان بنادیتے ہیں ۔‘‘ اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری مخلوق کو قرآن مجید کایہ چیلنج دیا ہے: ﴿ قُلْ لَئِنِ اجْتَمَعَتِ الاِنْسُ وَالْجِنُّ عَلٰی أنْ یَّأتُوْا بِمِثْلِ ھٰذَا الْقُرْآنِ لَایَأتُوْنَ بِمِثْلِہٖ ﴾[الاسراء :۸۸] ’’آپ کہہ دیجئے! اگرانسان اورجن اس قرآن جیسی مثال لانے پر متفق ہوجائیں (پھربھی)وہ اسکی مثال نہیں لاسکتیـ۔‘‘ اگر قرآن مجید مخاطبین کی لغت کے علاوہ دوسری لغت میں ہوتا تو وہ جواب میں کہہ دیتے، اگرقرآن ہماری لغت میں ہوتا تو پھر ہم اس جیسا کلام بناکرلے آتے اور قرآن کے اس دعویٰ کو وہ جھوٹ قرار دے دیتے۔سبعہ احرف میں قرآن مجید پڑھنے کی اجازت کی وجہ سے کسی کے لیے ابہام باقی نہیں رہا۔ سبعہ احرف سے کیا مراد ہے؟ ابن جزری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : سبعہ احرف کے معنی کے تعین میں علماء کے تقریباً چالیس اَقوال ہیں ۔البتہ اس بات پر سب کا اِجماع ہے کہ اس سے مشہور سبعہ قراء اور ان کی مروجہ قراءات مراد نہیں ہیں ، جیسا کہ عوام الناس میں سے
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter